این ای ڈی یونیورسٹی، طالبات کیلئے بھی سائیکل ریس
کراچی: پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی ادارے این ای ڈی یونیورسٹی میں طلباء و طالبات کے لیے سائیکل ریس کا اہتمام کیا گیا۔
کراچی کی این ای ڈی یونیورسٹی میں ہونے والی سائیکل ریس میں طلبہ کے ساتھ والدین نے بھی شرکت کی۔
![]() |
| سائیکل ریس میں 20 لڑکیوں نے حصہ لیا |
سائیکل ریس میں لڑکوں اور لڑکیوں کے الگ الگ مقابلے ہوئے۔
لڑکوں کے مقابلوں میں 32 جبکہ لڑکیوں کے مقابلوں میں 20 طلبہ نے حصہ لیا۔
![]() |
| سائیکل ریس میں 20 لڑکیوں نے حصہ لیا |
سائیکل ریس کے لیے ٹریک کی طوالت 8 کلو میٹر مخصوص کی گئی تھی ، ٹریک یونیورسٹی کے اندر ہی موجود سڑکوں پر مشتمل تھا
ریس کے فاتح کے لیے 10 ہزار روپے، دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے کیے لیے 5 ہزار روپے جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کے لیے 2500 روپے انعام رکھا گیا تھا۔
![]() |
| انتظامیہ کے مطابق ریس کا مقصد اچھے ماحول کا فروغ تھا |
یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا تھا سائیکل ریس کا مقصد صحت مندماحول کے فروغ کی کوشش کرنا تھا.
![]() |
| جیتنے والے امیدواروں کے لیے نقد انعامات بھی رکھے گئے تھے |















لائیو ٹی وی