اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم پر اردو کو ملک کی سرکاری زبان بنانے پر عمل شروع کر دیا۔

بدھ کے روز وزیر اعظم ہاوس نے جسٹس جواد ایس خواجہ کو 17 اگست سے سپریم کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کرنے سے متعلق ایوان صدر کو اردو میں ایک سمری بھجوائی۔

ایوان صدر نے ڈان کو بتایا کہ انہوں نے آج وزیر اعظم ہاوس سے اردو زبان میں پہلی سرکاری دستاویز موصول کی۔

حکومت نے دس جولائی کے روز سپریم کورٹ کو آگاہ کیا تھا کہ انگریزی کی جگہ اردو کو مرحلہ وار ملک کی سرکاری زبان بنانے کا ایگزیکٹیو آرڈر جاری کیا جا چکا۔

حکومت پہلے ہی مختلف محکموں کے سربراہان کو وفاقی کابینہ کی جانب سے سرکاری دستاویزات اردو میں لکھنے کے حکم سے متعلق آگاہ کر چکی ہے۔

چودہ مئی کو جاری ہونے والے ایک سرکاری سرکلر میں اردو کو سرکاری زبان بنانے سے متعلق محکموں کے سربراہان سے تجاویز مانگی گئی تھیں۔

دوسری جانب، محکمے حکومتی آرڈر پر عمل درآمد کے حوالےسے شش وپنج میں مبتلا ہے کیونکہ وہ مستقبل میں اردو کو سرکاری زبان بنانے میں مسائل دیکھ رہے ہیں۔

حکومت نے محکموں کو دستاویزات، فارم اور یوٹیلٹی بل انگریزی سے اردو میں بدلنے کیلئے تین مہینوں کا وقت دیا ہے۔

تبصرے (5) بند ہیں

Libra Aug 06, 2015 09:46am
very well done URDU is our identity and the Non nation can stand without its identity... i had to comment i URDU but due to keypad issue had to do in ENG :)
Muhammad Ayub Khan Aug 06, 2015 09:51am
dekheyN aagey kiya hota hey?
Sufyan Mughal Aug 06, 2015 11:05am
acha laga ye sun ker...
Waqar Aug 06, 2015 12:21pm
محترم یہ ترکیب خط کتابت ہے یعنی خط لکھنا جو انگریزی لفظ correspondence کا ترجمہ ہے۔ذرا غور کریں تو خط و کتابت اس لحاظ سے لا یعنی بن جاتا ہے کہ و اضافت کی وجہ سے اس کا انگریزی ترجمہ letter writing کی بجائے letter and writing ہوگا جو یقیناً مقصود نہیں
Tahir Aug 06, 2015 12:54pm
یہ بہت ضروری ہے کیوں کے آج سب عرب ممالک اور دنیا کے دوسرے ممالک اپنی زبان میں بات کرتے اور لکھتے ہیں.