2020 اولمپکس کے لوگو ڈیزائنر کی معافی
ٹوکیو: 2020 ٹوکیو اولمپکس کا لوگو تیار کرنے والے ڈیزائنر نے معافی مانگتے ہوئے تسلیم کیا ہے ان کی ٹیم نے سنٹوری پرموشن مہم کے ڈیزائن کی نقل کی تھی۔
ڈیزائنر پر الزام تھا کہ انہوں نے اولمپک 2020 کیلئے بنایا گیا ڈیزائن کہیں سے نقل کیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ڈیزائنر کنجیرو سانو نے یہ معافی اس وقت مانگی جب مشروبات کی بڑی کمپنی کیلئے ان کے بنائے گئے ڈیزائن کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ کہ کہیں سے نقل کیے گئے ہیں اور پھر سانو ان ڈیزائن سے دستبردار ہو گئے تھے۔
انہوں نے اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ اندرونی سطح پر کی گئی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ ہم نے جو ڈیزائن بنایا وہ ایک دوسری کمپنی پہلے ہی بنا چکی تھی۔
انہوں نے کہا کہ میں متعلقہ افراد کو ہونے والے شدید مشکلات پر بہت شرمندہ ہوں۔
واضح رہے کہ بیلجیئن ڈیزائنر اولیویئر ڈیبی 2020 اولمپک کے لوگ پر انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کو عدالت تک لے گئے تھے جہاں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ لوگو ان کے تیار کردہ ڈیزائن کی نقل کی مدد سے بنایا گیا ہے۔
اس واقعے کے بعد کنجیرو سانو نے معافی مانگ لی تھی۔











لائیو ٹی وی