آئی ایچ سی کا نگران کرکٹ بورڈ چیرمین مقرر کرنے کا حکم

شائع June 19, 2013

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ذکا اشرف۔ فائل فوٹو آن لائن
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ذکا اشرف۔ فائل فوٹو آن لائن

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکومت کو حکم دیا ہے کہ وہ کرکٹ بورڈ کے لئے نگراں سربراہ کا تقرر کرے-

ایک قانونی تنازع کے نتیجے میں موجودہ چیرمین کی معطلی کے بعد یہ فیصلہ سامنے آیا ہے-

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین زکا اشرف کو پچھلے مہینے عدالت نے کام کرنے سے روک دیا تھا اور اس کی وجہ ان کے تقرر کے لئے کرائے جانے والے انتخاب کو کچھ حلقوں کی جانوب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا کیا تھا کہ ان کا انتخاب کرکٹ بورڈ کے چیف پیٹرن صدر مملکت آصف زرداری کی ایما پر ان کا انتخاب کیا گیا تھا- . پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے زکا اشرف کی معطلی کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے اور حکّام کو کھیل کی گورننگ باڈی کے اجلاس میں ملک کی نمایندگی کرنے کے لئے، نگراں چیرمین کا تقرر کرنے کا حکم دیا ہے-

رضوی نے بتایا کہ " عدالت نے بین الصوبائی کمیٹی کو حکم دیا ہے، جو کہ ملک میں کھیلوں سے متعلق امور کی دیکھ بھال کی ذمہ دار ہے، کہ وہ، ایک نگران چیرمین فوری طور پر مقرر کرے تا کہ مذکورہ نگران چیرمین آئی سی سی کے اگلے ہفتے ہونے والے سالانہ اجلاس میں پی سی بی کی نمائندگی کر سکے-"

ساٹھ سالہ زکا اشرف، پچھلے ماہ، آئی سی سی کے مطالبے پر پہلی مرتبہ ایک منتخب چیرمین مقرر ہوئے تھے- یہ مطالبہ کھیل کے معاملات میں سیاسی مداخلت روکنے کی غرض سے کیا گیا تھا-

زکا اشرف کو منتحب کرنے کے لئے اپنائے جانے والے طریقہ کار پر مختلف سابق کرکٹرز اور حکّام نے تنقید کی تھی کیونکہ ان کے انتخاب کے سیاسی محرکات سمجھے جا رہے ہیں خاص طور پر اس لئے کہ کرکٹ بورڈ کے سربراہ کا تعلق بھی صدر زرداری کی سیاسی جماعت سے ہے-

اسی لئے پاکستان آرمی کے سابق کوچ ندیم سڈل نے ان کے تقرر کو عدالت میں چیلنج کر دیا تھا-

ڈان نیوز کے مطابق نگران چیرمین کے لئے تین نام سامنے آئے ہیں جن میں فيڈرل بورڈ آف ريونيو کے سابق چيئرمين ممتازحيدر رضوي، سابق کرکٹر ماجد خان اور چشتي مجاہد کے نام وزيراعظم مياں نواز شريف کو بھيجے گئے ہيں-

ماجد خان اورچشتي مجاہد پہلے بھی کرکٹ بورڈ ميں فرائض سرانجام دے چکے ہيں-

ذرائع کے مطابق وزيراعظم ايک دو روز ميں قائم مقام چيئرمين پي سي بي کے نام کي منظوري دے ديں گے-

کارٹون

کارٹون : 29 جون 2025
کارٹون : 28 جون 2025