کوئٹہ: کوئٹہ کی ایک انسداد کرپشن عدالت نے غیر قانونی کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ حاصل کرنے والے 81 ٖ غیر ملکیوں کے ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کر دیئے۔

پریزائیڈنگ جج نے پیر کو غیر قانونی شناختی کارڈ جاری کرنے پر نادرا افسر علی عدنان کے بھی ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کیے۔

اس سے پہلےعدالت نے اگست میں دو نادرا افسروں سمیت چار افراد کو بلوچستان میں غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے پر سزائیں سنائی تھیں۔

ایف آئی اے نے ان ملزمان کے خلاف 2013 میں تحقیقات شروع کی تھیں۔ یاد رہے کہ نادرا نے حال ہی میں بلوچستان میں ہزاروں غیر تصدیق شدہ شناختی کارڈ بلاک کر دیئے تھے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں