• KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.2°C
  • ISB: Rain 15.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.2°C
  • ISB: Rain 15.1°C

آئی فون سکس ایس نے نیا ریکارڈ بنادیا

شائع September 28, 2015

ایپل نے اعلان کیا ہے کہ اس کے نئے آئی فون سکس ایس اور سکس ایس پلس کے 13 ملین سے زیادہ سیٹ صرف تین دن کے اندر فروخت ہوگئے ہیں۔

اس طرح نئے آئی فونز نے گزشتہ سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے جو آئی فون سکس اور سکس پلس نے تین دن کے اندر 10 ملین سیٹس کی فروخت سے قائم کیا تھا۔

ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹم کوک نے اسے حیران کن قرار دیا ہے اور ان کا کہنا تھا کہ ان اعدادوشمار نے نئی تاریخ رقم کردی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صارفین کا فیڈ بیک زبردست رہا اور وہ تھری ڈی ٹچ، لائیو فوٹوز اور دیگر فیچرز کے دیوانے ہوگئے ہیں اور اہم بات یہ ہے کہ دنیا کے کئی ممالک میں نئے آئی فونز نو اکتوبر کو فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

یہ پہلا موقع تھا کہ چین میں نئے آئی فونز کو ممالک کے ساتھ سب سے پہلے فروخت کے لیے پیش کیے گئے اور وہاں دو سے ڈھائی ملین سیٹس فروخت ہوئے۔

خیال رہے کہ ایپل کا نیا آئی فون سکس ایس اور سکس ایس پلس 25 ستمبر کو ایپل اسٹورز میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ ان آئی فونز نے مارکیٹ میں آنے سے پہلے ہی آن لائن خریداری میں بھی ریکارڈ بنایا تھا۔

مزید پڑھیں : نئے آئی فونز کی ریکارڈ فروخت

ایپل نے نو ستمبر کو سان فرانسسکو میں ایک ایونٹ کے دوران آئی فون سکس ایس اور سکس ایس پلس کو متعارف کرایا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025