کراچی میں اراضی فراڈ کی تحقیقات کا حکم
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے میڈیا میں اراضی فراڈ کے حوالے سے آنے والی رپورٹس کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور قومی احتساب بیورو کو مشترکہ طور پر اس واقعے کی تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دو وکلاء نے کراچی کے علاقے صدر میں موجود زمین کے مالک عرفان احمد کو جعلی دستاویزات بنا کر اس کی پراپرٹی سے محروم کردیا ہے۔
وزارت داخلہ نے چوہدری نثار کے حوالے سے جاری بیان میں کہا ہے کہ جعال سازی اور ڈرا دھمکا کر کوئی بھی کسی کو اس کی پراپرٹی سے محروم نہیں کرسکتا ہے۔
وفاقی وزیر نے ایف آئی اے کو حکم دیا ہے کہ وہ متاثرہ شخص کو تمام قانونی امداد فراہم کرکے اسے انصاف کی فراہمی یقینی بنائے۔
انھوں نے ایف آئی اے کو یہ ہدایات بھی کیں کہ زمینوں پر قبضے کے حوالے سے جاری مہم میں نیب کے ساتھ مل کر کام کیا جائے اور ایسے عناصر کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
وزیرداخلہ نے ایک علیحدہ رپورٹ، جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے علاقے کوٹ مومن میں بلدیاتی انتخابات کا اُمیدوار نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن آتھارٹی (نادرا) کے ریکارڈ کے مطابق موت کاشکار ہوچکا ہے، کا بھی نوٹس لیتے ہوئے نادرا چیئرمین سے اس حوالے سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔











لائیو ٹی وی