• KHI: Partly Cloudy 21.4°C
  • LHR: Clear 14.3°C
  • ISB: Clear 10.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.4°C
  • LHR: Clear 14.3°C
  • ISB: Clear 10.4°C

انگلش مذاحمت ابھی ختم نہیں ہوئی، یونس

شائع October 25, 2015

دبئی:سینئر بلے باز یونس خان نے خبر دار کیا ہے کہ انگلینڈ دبئی ٹیسٹ جیتنے کی پاکستانی کوششوں میں حائل ہو سکتا ہے۔

چوتھے دن کھیل کے اختتام پر پہاڑ جیسے 491 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کا سکور 130 رنز ہے اور اس کے تین اہم بلے باز پویلین لوٹ چکے ہیں۔

انگلینڈ کو میچ ڈرا کرنے کے لیے پیر کو سارا دن بیٹنگ کرنا ہو گی جبکہ پاکستان کی جیت میں صرف 7 وکٹیں حائل ہیں۔

یونس کے مطابق، پیر کو کھیل کے جلد ختم ہونے کا امکان نہیں۔’میں نے ہمیشہ کہا کہ یہ وہ انگلش ٹیم نہیں جو سپن کے ہاتھوں ہار مان لے‘۔

’یہ مزاحمت کی بھرپور صلاحیت رکھنے والی ایک مختلف ٹیم ہے، ایسے میں ہمیں میچ جیتنے کیلئے سخت محنت کرنا ہو گی‘۔

معین علی اور ان فارم کپتان الیسٹر کک کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد جو روٹ (59 ناٹ آؤٹ) اور این بیل (46) نے 102 رنز کی شراکت داری کی۔

یونس نے رواں سال 12ویں نصف سینچری بنانے والے روٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ’یارک شائر کا یہ نوجوان سپن کو بہت اچھے انداز سے کھیل رہا ہے اور یہ میرے لیے بہت ہی شاندار ہے ‘۔

اتوار کی صبح اپنے کیرئیر کی 31ویں سینچری بنانے والے یونس کے مطابق:’میرے خیال میں ہمیں یہ میچ جیتنے کیلئے مزید محنت کرنے کی ضرورت ہے‘۔

یونس کہتے ہیں کہ وہ بیٹنگ کرنے کے ہر موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔’میرے پاس زیادہ وقت نہیں لہذا میں ہر موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہتا ہوں‘۔

رواں سال ورلڈ کپ میں خراب پرفارمنس کی وجہ سے ڈراپ ہونے والے یونس نے ون ڈے کرکٹ کھیلنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا ’میں نے ہمیشہ کہاکہ میں ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر نہیں ہوا‘۔

’میں ون ڈے میں بھی اچھی پرفارمنس دکھانا چاہتاہوں۔ میں ایک دن ضرور ون ڈے کرکٹ کھیلوں گا‘۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025