• KHI: Partly Cloudy 21.4°C
  • LHR: Clear 14.3°C
  • ISB: Clear 10.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.4°C
  • LHR: Clear 14.3°C
  • ISB: Clear 10.4°C

'انگلینڈ کو ہرانے کیلئے جان توڑ محنت کرنا ہو گی'

شائع November 15, 2015

شارجہ: پاکستان کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ منگل کو شارجہ میں انگلینڈ کے خلاف تیسرا ون ڈے میچ جیتنے کیلئے ان کی ٹیم کو سخت محنت کرنا ہو گی۔

جمعہ کو ابو ظہبی میں پاکستان کو 95 رنز سے شکست دینے کے بعد مہمان ٹیم نے چار میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی ہے۔

وقار کہتے ہیں کہ انہیں امید نہیں تھی کہ انگلش ٹیم جمعہ کو اتنا شاندار پرفارم کرے گی۔

’انگلینڈ نے کم بیک کیا اور اچھا کم بیک کیا۔ہم غالباً یہ سوچ رہے تھے کہ وہ شاید اتنا اچھا نہیں کھیلیں گے، لہذا اب سیریز میں سبقت کیلئے انتھک محنت کرنا ہو گی‘۔

وقار نے تسلیم کیا کہ پاکستان نے جمعہ کو خراب پرفارمنس دکھائی۔’ہم یقیناً انگلینڈ سے فائٹ بیک کی توقع کر رہے تھے ، لیکن ہم نے بھی خراب پرفارمنس دکھائی‘۔

’ ہم نے اچھی بیٹنگ نہیں کی اور کسی بھی مرحلے پر میچ ہماری گرفت میں نہیں تھا۔ ہمیں یہ یقینی بنانا ہو گا کہ اگلی مرتبہ ایسا نہ ہو‘۔

وقار نے ابو ظہبی میں سینچری بنانے والے انگلش اوپنر الیکس ہیلز کے بارے میں کہا کہ جس طرح انہوں نے سینچری بنائی وہ بہت اچھی تھی اور جب بھی ٹاپ آرڈر میں کوئی سینچری بنائے تو ٹیم کے 300 رنز بنانے کے امکانات روشن ہو جاتے ہیں۔’ہمیں اپنی طاقت معلوم ہے لہذا ہم فائٹ بیک کریں گے‘۔

وقار نے تسلیم کیا کہ انہیں سینئر بلے باز یونس خان کے اچانک ریٹائر ہونے پر حیرانی ہوئی۔ ’انہیں پوری سیریز کھیلنی چاہئے تھی،بہر حال انہوں نے جو سوچا وہی فیصلہ کیا۔ جس طرح یونس نے کرکٹ کھیلی مجھے اس پر فخر ہے‘۔

’وہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلتے رہیں گے اور مجھے امید ہے کہ وہ اس میں دس ہزار رنز مکمل کریں گے‘۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا چوتھا اور آخری میچ جمعہ کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز کے بعد پاکستان اور انگلینڈ تین ٹی ٹوئنٹی میچوں میں مدمقابل ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025