• KHI: Maghrib 6:35pm Isha 7:51pm
  • LHR: Maghrib 6:07pm Isha 7:28pm
  • ISB: Maghrib 6:13pm Isha 7:36pm
  • KHI: Maghrib 6:35pm Isha 7:51pm
  • LHR: Maghrib 6:07pm Isha 7:28pm
  • ISB: Maghrib 6:13pm Isha 7:36pm

ضلع کیچ سے تین لاشیں برآمد

شائع January 17, 2016

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کیچ سے اتوار کی شام تین لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

تینوں لاشیں گور کوپ کے علاقے میں مقامی افراد کو ملی تھیں جن کی نشاندہی کے بعد لیویز حکام نے پوسٹ مارٹم کے لیے انہیں مقامی ہسپتال منتقل کردیا۔

لیویز نے بتایا کہ تمام افراد کو متعدد گولیاں ماری گئی تھیں جبکہ یہ لاشیں تقریباً تین روز پرانی ہیں۔

ہلاک ہونے والوں کو نوشاد ولد نوڈو، عبدالغنی اور مقصود کے نام سے شناخت کیا گیا ہے۔

تاحال ان افراد کو ہلاک کرنے کے پیچھے مقصد سامنے نہیں آیا اور نہ ہی کسی گروپ نے واقعے کی ذمہ داری قبول کی۔

کارٹون

کارٹون : 16 ستمبر 2024
کارٹون : 15 ستمبر 2024