امریکی ریاست الاسکا میں 6.8 شدت کا زلزلہ
واشنگٹن: ماہر زلزلیات کے مطابق امریکی ریاست الاسکا کے جنوب میں 6.8 شدت کا زلزلے محسوس کیا گیا۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق یہ زلزلے 1030 جی ایم ٹی پر امریکی علاقے اولڈ الیمنا میں آیا تھا۔
ابتدائی طور پر زلزلے کی شدت 7.1 بتائی گئی تھی تاہم بعد میں اسے تبدیل کیا گیا جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 127 کلو میٹر تھی۔
یو ایس جی ایس کے مطابق زلزلے میں جانی یا مالی نقصان کے کم امکانات ہیں اور اردگرد کے شہروں میں معمولی جھٹکے محسوس کیے جاسکتے ہیں۔
مقامی ٹیلی ویژن اسٹیشن کے مطابق مٹانوسکا کے 4900 صارفین زلزلے کے باعث بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔
علاقے کی پاور کمپنی کے مطابق نقصان کا جائزہ لیکر بجلی بحال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ادھر ہوائی کے سونامی سینٹر نے کہا ہے کہ زلزلے کے باعث سونامی کا کوئی خطرہ نہیں۔
سینٹر کے مطابق زلزلے کی گہرائی کے باعث اس سے سونامی جنم نہیں لے سکتاہے۔











لائیو ٹی وی