کوہلی کے پاکستانی مداح کی درخواستٍ ضمانت مسترد
لاہور: اپنے گھر پر ہندوستانی پرچم لہرانے والے کوہلی کے پاکستانی مداح کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی۔
26 جنوری کو 22 سالہ عمر دراز ولد لیاقت علی نے ایڈیلیڈ میں ہندوستان کی فتح کے بعد ہندوستانی پرچم اوکاڑہ کے قریب اپنے گھر پر لہرایا جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا تھا۔
اس میچ میں ہندوستانی مڈل آرڈر بلے باز ویرات کوہلی نے 90 رنز کی قابل شکست اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا تھا۔

عمر دراز کے وکیل نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ مجسٹریٹ عنیق انور نے دراز کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی ہے۔ اب ہم سیشن کورٹ میں اپیل کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ دراز پر الزام ہے کہ اس نے پاکستان کی خودمختاری کے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔
مقامی پولیس افسر فیصل رانا نے دراز کی گرفتاری کے موقع پر کہا تھا کہ انہیں دس سال تک کی سزا اور جرمانہ ہوسکتا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ’ابتدائی طور پر ہمیں بتایا گیا تھا کہ دراز محب وطن پاکستانی ہیں لیکن کوہلی کو پسند کرتے ہیں۔‘
گرفتار شخص کا کہنا تھا کہ کوہلی کے مداح ہیں اور انہوں نے اپنے مکان کی دیواروں پر اس کی تصاویر بھی لگا رکھی ہیں۔
تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب انہیں احساس ہوگیا ہے کہ انہوں نے ہندوستان کا پرچم لہرا کر غلطی کی۔
واضح رہے کہ ہندوستان میں پاکستان کے پرچم لہرائے جانے کے واقعات عمومی طور پر پیش آتے رہتے ہیں۔
مزید پڑھیں: کوہلی کا فین ہندوستانی پرچم لہرانے پر گرفتار
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں عمومی طور پر ہر جمعے کو پاکستان کی حمایت اور ہندوستان کی مخالفت میں پاکستانی پرچم لہرائے جاتے ہیں۔
دوسری جانب ہندوستانی پنجاب میں سکھوں کی ’خالصتان تحریک‘ طویل عرصے سے جاری ہے اور وہاں بھی پاکستان کا پرچم کئی بار لہرایا جاچکا ہے۔
آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔











لائیو ٹی وی
تبصرے (1) بند ہیں