اس جیکٹ کا رنگ کیا ہے؟

27 فروری 2016
— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

ایک سال قبل فروری کے اختتام پر ایک ڈریس کی تصویر نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا تھا اور لوگ اس کے رنگ کے حوالے سے تقسیم ہوکر رہ گئے تھے اور اب ویسی ہی ایک اور فوٹو دوبارہ سامنے آئی ہے۔

ایڈی داس کی جیکٹ کی اس تصویر کو 2 روز قبل ٹمبلر اور ٹوئٹر پر شائع کیا گیا اور اس نے لوگوں کو سر کھجانے پر مجبور کردیا ہے۔

لوگوں یہ سوچ رہے ہیں کہ یہ سفید اور نیلی تو نہیں؟ سیاہ اور براﺅن؟ کہیں سبز اور گولڈ رنگ کی تو نہیں؟

اس تصویر میں پر ایک کو مختلف رنگ نظر آرہے ہیں اور ٹمبلر تو کافی گرما گرم بحث بھی جاری ہے۔

گزشتہ سال کے ڈریس پر ہونے والی بحث کے بعد سائنسدانوں نے اس پر تحقیق بھی کی جس میں یہ بات سامنے آئی کہ جن دماغوں کو اس لباس میں سفید اور گولڈ نظر آتا ہے وہ کچھ زیادہ ہی محنت سے کام کرتے ہیں۔

اب یہ واضح نہیں کہ ایسی ہی کوئی تحقیق اس جیکٹ پر بھی کی جائے گی یا نہیں۔

گزشتہ سال اسکاٹ لینڈ کے شہری کیٹلن میکنیل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹمبلر پر ایک ڈریس کی تصویر پوسٹ کی، اور کیپشن میں لکھا کہ 'میری مدد کریں، کیا یہ ڈریس نیلا اور کالا ہے یا سفید اور گولڈن؟ میں اور میرے دوست بہت پریشان ہیں اور ہم اتفاق نہیں کر پارہے۔' اور صرف اس ایک جملے نے انٹرنیٹ کی دنیا کو پریشان کر کے رکھ دیا۔

مزید پڑھیں : اس ڈریس کا رنگ کیا ہے؟


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں