بغداد: بم دھماکوں میں 24 افراد ہلاک

شائع February 28, 2016

بغداد: عراقی دارالحکومت بغداد میں بم دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم 24 افراد ہلاک ہوگئے۔

بم دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے جبکہ اس کا ہدف شہر کے شمالی علاقے صدر میں واقعے ایک موبائل مارکیٹ تھی جہاں زیادہ تر اہل تشیع افراد موجود تھے۔

سیکیورٹی اور طبی افسران کے مطابق موبائل مارکیٹ میں ہونے والے حملے کے نتیجے میں کم از کم 64 افراد زخمی بھی ہوئے۔

اس کے علاوہ مغربی بغداد میں داعش نے فوج پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں کم از کم آٹھ اہلکار ہلاک ہوئے۔

داعش کے مطابق اس کے دو خود کش بمباروں نے بغداد کے علاقے صدر میں حملے کیے۔

بغداد میں پرتشدد واقعات عام ہیں تاہم جون 2014 کے بعد سے ان میں کچھ کمی واقع ہوئی ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025