صومالیہ: الشباب کے ٹریننگ کیمپ پر ڈرون حملہ، 150 جنگجو ہلاک
واشنگٹن: امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون کے مطابق صومالیہ میں الشباب کے ایک ٹریننگ کیمپ پر ڈرون حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 150 سے زائد جنگجو مارے گئے۔
پنٹاگون کے ترجمان کیپٹن جیف ڈیوس نے کہا کہ یہ حملہ ہفتے کو راسو نامی کیمپ پر کیا گیا جو موغادیشو سے تقریباً 195 کلو میٹر دور ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ جنگجو ایک بڑے حملے کی تیاریوں میں مصروف تھے اور ان سے امریکا اور افریقی فورسز کو خطرہ لاحق تھا۔
پنٹاگون ترجمان کا کہنا تھا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق ڈرون حملے میں 150 سے زائد جنگجو مارے گئے۔
ڈیوس نے بتایا کہ گروپ ایک بڑی کارروائی کرنے کے لیے تیاریاں مکمل کرنے کے قریب تھا تاہم انہوں نے وضاحت نہیں کی کہ جنگجو کہاں حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔
یہ ٹریننگ کمیپ کافی عرصے سے امریکی حکام کی نظروں میں تھا۔
آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔











لائیو ٹی وی