• KHI: Partly Cloudy 21.4°C
  • LHR: Clear 14.3°C
  • ISB: Clear 10.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.4°C
  • LHR: Clear 14.3°C
  • ISB: Clear 10.4°C

ایف ڈی اے کے آٹھ ملازمین اغوا

شائع March 10, 2016

پشاور: جنوبی وزیرستان میں زیر تعمیر ڈیم کا معائنہ کرنے جارہے حکومتی ملازمین کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا۔

یہ واقعہ جنوبی وزیرستان کے توئی خلہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ملازمین کی گاڑی روکی اور انہیں نامعلوم مقام پر لے گئے۔

پولیٹیکل ایجنٹ ظفر الاسلام نے کہا کہ اغوا ہونے والوں میں چاؤ تنگی ڈیم کے پراجیکٹ ڈائریکٹر، دو ماہرین ارضیات اور دیگر ٹیکینیکل عملہ شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ حکومتی ملازمین زیر تعمیر ڈیم کی جانب جارہے تھے کہ انہیں مسلح افراد نے اغوا کرلیا۔

انہوں نے بتایا کہ اغوا کیے گئے افراد فیڈرل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے) کے ملازمین تھے۔

ایک اور سینئر حکومتی اہلکار نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں تلاش کرنے کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تاحال کسی گروہ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کیا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025