ویسے تو الفاظ کے ہجوں میں غلطی دوسروں کے سامنے بہت برا تاثر ڈالتی ہے مگر اس کی وجہ سے ایک ملک ایک ارب ڈالرز کے بھاری نقصان بچ گیا۔

الفاظ کے ہجوں کی ایک معمولی سی غلطی نے بنگلہ دیش کو ایک ارب ڈالرز کے بڑے نقصان سے بچالیا۔

جی ہاں نامعلوم ہیکرز کے ایک گروپ نے کامیابی سے بنگلہ کے مرکزی بینک پر کئی ہفتے پہلے حملے کیا۔

ٹیکنالوجی کے ماہر ان ہیکرز نے بینک کے اکاﺅنٹس تک رسائی حاصل کرکے متعدد فراڈ اکاﺅنٹس میں پیسے فلپائن اور سری لنکا ٹرانسفر کرانا شروع کردیئے۔

یہ ہیکرز کامیابی سے 81 ملین ڈالرز فلپائن کے 4 اکاﺅنٹس میں منتقل کرچکے تھے مگر بنگلہ دیش کے لیے یہ کوشش زیادہ بدترین صرف اس لیے ثابت نہیں ہوسکی کیونکہ ایک ہیکر نے اسپیلنگ میں غلطی کردی۔

خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق 20 ملین ڈالرز کی 5 ویں ٹرانزیکشن سری لنکا کی کسی این جی او Shalika Foundation کے نام سے کی جانی تھی مگر ہیکرز نے غلطی سے فاﺅنڈیشن کو fandation لکھ دیا جس کے نتیجے میں ڈچز بینک نے بنگلہ دیش سینٹرل بینک سے وضاحت طلب کی جس نے ٹرانزیکشن کو روک دیا۔

اس نام کی کوئی این جی او سری لنکا میں رجسٹر نہیں۔

بنگلہ دیشی بینک نے اس کے بعد چیک کیا تو پتا چلا کہ ہیکرز مزید 870 ملین ڈالرز ٹرانسفر کرنے کی ٹرانزیکشن کا سسٹم سیٹ کرچکے تھے جس کو روک دیا گیا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں