10 لاکھ ڈالر کا انعام فلسطینی خاتون استاد کے نام

اپ ڈیٹ 14 مارچ 2016
مذکورہ تصویر میں دوسری سالانہ گلوبل ٹیچر پرائز ایونٹ میں شریک شرکاء نظر آرہے ہیں جبکہ پس منظر میں انعام حاصل کرنے والی فلسطینی خاتون کا عکس دیکھا جاسکتا ہے — فوٹو; اے پی
مذکورہ تصویر میں دوسری سالانہ گلوبل ٹیچر پرائز ایونٹ میں شریک شرکاء نظر آرہے ہیں جبکہ پس منظر میں انعام حاصل کرنے والی فلسطینی خاتون کا عکس دیکھا جاسکتا ہے — فوٹو; اے پی

دبئی : فلسطین کی پرائمری اسکول ٹیچر نے دنیا کے بہترین اساتذہ کے مقابلے میں 10 لاکھ ڈالر کا انعام اپنے نام کرلیا۔

اپنے طالب علموں میں تشدد ترک کرنے کی حوصلہ افزائی کرنے والی فلسطینی خاتون استاد کا مقابلہ دنیا بھر کے 8،000 اساتذہ سے تھا۔

دبئی میں ہونے والے سالانہ گلوبل ٹیچر پرائز ایونٹ کا ایک منظر — فوٹو: رائٹرز۔
دبئی میں ہونے والے سالانہ گلوبل ٹیچر پرائز ایونٹ کا ایک منظر — فوٹو: رائٹرز۔

فلسطین کے مغربی کنارے میں ایک پرائمری اسکول کی استاد حانان ال ہروب کو مشرقی وسطیٰ کی اہم ریاست متحدہ عرب امارت کے شہر دبئی میں ہونے والے دوسری سالانہ گلوبل ٹیچر پرائز کے ایونٹ میں مذکورہ انعام دیا گیا۔

ان کا نام پکارے جانے پر پروگرام کے شرکاء نے "فلسطین" کے نعرے لگائے۔

دبئی میں ہونے والے پروگرام میں پوپ فرانسس نے شرکاء کو اپنے ویڈیو پیغام کے ذریعے تعلیم کی اہمیت پر زور دیا جبکہ ہالی وڈ کی اداکار سلمیٰ اور میتھیو نے بھی اس حوالے سے طویل خطاب کیا۔

گزشتہ سال کا مذکورہ انعام امریکی ریاست مین سے تعلق رکھنے والی انگریزی کی استاد نانسی ایٹویل کو دیا گیا تھا۔

آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

تبصرے (0) بند ہیں