اینڈرائیڈ فونز کے لیے بڑا خطرہ سامنے آگیا

شائع March 18, 2016 اپ ڈیٹ March 18, 2016 10:13pm

اینڈرائیڈ اسمارٹ فون صارفین کے لیے انتباہ ہے کہ ایک نیا بگ ایسا سامنے آیا ہے جو کسی بھی ڈیوائس پر 20 سیکنڈ سے بھی کم وقت پر قبضہ کرسکتا ہے۔

ایک سیکیورٹی کمپنی نارتھ بٹ نے Metaphor نامی بگ کا انکشاف کیا ہے جو نیکسز 5، ایل جی جی تھری، ایچ ٹی سی ون اور سام سنگ گلیکسی ایس فائیو پر حملے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

کمپنی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس بگ سے اینڈرائیڈ 5.0 سے لے کر 5.1 تک کی ڈیوائسز پر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں اور یہ حفاظتی نظام کو دھوکا دے کر ڈیوائس کی اہم معلومات تک رسائی حاصل کرسکتا ہے۔

اسٹیج فرائٹ ٹائپ کا یہ بگ اب تک اینڈرائیڈ فونز میں دریافت ہونے والا بدترین قرار دیا گیا ہے جو گوگل کی جانب سے اس کے خاتمے کے لیے متعارف کرائی جانے والی اپ ڈیٹس سے بچ نکلتا ہے اور پرانے ماڈلز کے لیے اس خطرے سے تحفظ لگ بھگ ناممکن ہے۔

اس بگ کا حملہ کرنے کا طریقہ بہت سادہ ہے، یہ متاثرہ ڈیوائس کو ایک تیار کردہ پیج کی جانب کھینچتا ہے جو نقصان دہ ایم پی ای جی فور ملٹی میڈیا فائل پر مبنی ہوتا ہے۔

ایک بار اس پیج پر صرف چلا جائے تو ویڈیو فائل اینڈرائیڈ میڈیا سرور کو کرش کردیتی ہے اور سسٹم ری سیٹ ہوجاتا ہے۔

ایک بار ری بوٹ ہونے پر نقصان دہ بگ سے آلودہ جاوا اسکرپٹ ڈیوائس کے ڈیٹا کو سائبر اٹیکر کے سرور میں منتقل کردیتا ہے۔

Metaphor سرور سے پھر ایک ویڈیو فائل بھیجی جاتی ہے جو ڈیوائس کی کمزوریوں سے فائدہ اٹھا کر اضافی معلومات اکھٹی کرتی ہے جو کہ اس کی داخلی تحفظ سے متعلق ہوتی ہے ، جبکہ اس کے بعد بھی ایک اور ویڈیو فائل کو ڈیوائس میں بھیجا جاتا ہے جو اسمارٹ فون کو مال ویئر سے متاثر کردیتی ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ بگ کروڑوں اینڈرائیڈ فونز کے لیے خطرہ ہے اور یہ تعداد کم از کم 4 کروڑ ڈیوائسز تک ہوگی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 7 اپریل 2026
کارٹون : 6 اپریل 2026