کیا سوشل ویب سائٹس پر آپ کے اکاؤنٹ محفوظ ہیں؟

شائع August 10, 2016
سوشل میڈیا ویب سائٹس نے آپ کے اکاؤنٹس کو ہیکنگ سے بچانے کے لیے اب ٹو-فیکٹر آتھینٹیکیشن کی سہولت بھی فراہم کردی ہے—۔
سوشل میڈیا ویب سائٹس نے آپ کے اکاؤنٹس کو ہیکنگ سے بچانے کے لیے اب ٹو-فیکٹر آتھینٹیکیشن کی سہولت بھی فراہم کردی ہے—۔

سیکیورٹی ہماری ڈیجیٹل دنیا کا اہم حصہ ہے۔ خاص طور موجودہ دور میں جہاں ہم اٹھتے بیٹھتے انٹرنیٹ کا استعمال کرتے رہتے ہیں۔ جی میل سے ای میل بھیجنے سے لے کر فیس بک یا ٹوئٹر جیسی سوشل میڈیا ویب سائٹس پر ہماری حساس نجی معلومات موجود ہوتی ہیں، تاہم ہمیں ان ویب سائٹس پر ہمیشہ مشکل پاس ورڈ رکھنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

ان تمام ویب سائٹس نے آپ کا اکاؤنٹ ہیک ہونے سے محفوظ رکھنے کے لیے ایک مشکل پاس ورڈ رکھنے کے ساتھ اب ٹو-فیکٹر آتھینٹیکیشن کی سہولت بھی فراہم کردی ہے۔

جی میل، فیس بک اور ٹوئٹر پر ٹو-فیکٹر آتھینٹیکیشن ایکٹو یا متحرک کرنے کے لیے ہدایات مندرجہ ذیل ہیں۔

ٹوئٹر

اسٹیپ 1: اپنے موجودہ یوزر نیم اور پاس ورڈ سے اپنے اکاؤنٹ https://twitter.com/ پر لاگ اِن کریں۔

اسٹیپ 2: اپنے اکاؤنٹ پر جائیں، اکاؤنٹ ہیڈر پر کلک کریں اور مینیو سے سیٹنگ کا انتخاب کریں۔

اسٹیپ 3: وہاں جا کر بالکل بائیں طرف موجود ''Security and Privacy'' ٹیب پر کلک کریں۔

اسٹیپ 4: ''Send verification login requests to my phone'' کو سلیکٹ کریں جس طرح نیچے دیئے گئے اسکرین شاٹ میں نظر آ رہا ہے۔

اسٹیپ 5: پھر اپنا موبائل نمبر درج کریں (اگر آپ نے نمبر داخل نہیں کیا ہوا) تا کہ ٹو-فیکٹر آتھینٹیکیشن کو یقینی طور پر فعال کیا جاسکے۔

اسٹیپ 6: ایک بار فعال ہوجانے کے بعد آپ کے موبائل نمبر کی تصدیق کے لیے موبائل پر ایک ٹیکسٹ کوڈ بھیجا جائے گا۔ آپ کو موبائل پر موصول ہونے والے تصدیقی کوڈ کو داخل کرنا پڑے گا(جس طرح اسکرین شاٹ میں دکھایا گیا ہے)۔

ایک بار ٹو-فیکٹر آتھنٹیکیشن ایکٹیویٹ ہو جانے کے بعد آپ جب بھی اپنے پاس ورڈ سے اپنے اکاؤنٹ پر لاگ اِن کرنے کی کوشش کریں گے تو آپ کے موبائل فون پر ایک تصدیقی کوڈ بھیج دیا جائے گا جو کہ آپ کو کامیابی سے سائن اِن کرنے کو یقینی بنائے گا۔ ایک بات ضرور یاد رکھیں کہ بیرون ملک سفر کرنے کی صورت میں اگر آپ غیرملکی سم استعمال کر رہے ہیں تو ٹو-فیکٹر آتھنٹیکیشن کو ڈس ایبل کردیں کیونکہ آپ کے سفر کے دوران شاید آپ کا مقامی نمبر کام نہ کرتا ہو جس وجہ سے آپ اپنا اکاؤنٹ استعمال کرنے سے قاصر ہوسکتے ہیں۔

جی میل

اسٹیپ 1: اپنے موجودہ یوزر نیم اور پاس ورڈ سے اپنے اکاؤنٹ http://accounts.google.com/SmsAuthConfig پر لاگ اِن کریں۔

اسٹیپ 2: سائن اِن کرنے کے بعد “Start setup” ٹیب پر کلک کریں۔

اسٹیپ 3: موبائل فون نمودار ہونے کے ساتھ سیٹ اپ کا عمل شروع ہو جائے گا جس طرح نیچے دکھایا گیا ہے۔ کوڈ کو بذریعہ ایس ایم ایس حاصل کرنے کے لیے send code پر کلک کریں یا پھر voice call کا انتخاب کرتے ہوئے بذریعہ کال کوڈ حاصل کریں۔ صارف اپنی سہولت کے مطابق ان دو میں سے کسی ایک کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

اسٹیپ 4: آپ کو 6 ہندسوں پر مشتمل کوڈ موصول ہوگا جسے آپ کو ویب سائٹ پر داخل کرنا پڑے گا تا کہ تصدیق ہو سکے کہ یہ آپ ہی کا نمبر ہے۔

اسٹیپ 5: کوڈ داخل کرنے کے بعد آپ جس ڈیوائس سے ٹو-فیکٹر آتھنٹیکیشن فعال کر رہے ہیں اسے آپ اپنے بھروسے کی لائق ڈیوائس بھی نامزد کر سکتے ہیں، اس طرح اگر آپ اپنا موبائل فون کھو بیٹھتے ہیں تو آپ کو لاگ اِن کرنے کا دوسرا ذریعہ بھی دستیاب ہوگا، مثلاً آپ کا پرسنل لیپ ٹاپ۔ لہٰذا اگر ایسا کرنا چاہتے ہوں تو ''trust this computer'' کے آگے بنے باکس پر کلک کردیں یا پھر جیسے صارف کو ٹھیک لگے۔

اسٹیپ 6: آخری اسٹیپ کی طرف بڑھتے ہیں۔ ٹو-فیکٹر آتھینٹیکیشن کو ایکٹیویٹ کرنے کے لیے confirm پر کلک کریں۔ ٹرسٹڈ/ بھروسہ مند ڈیوائس کے آپشن پر ٹک مارک کرنے کی صورت میں آپ کو لاگ اِن کے لیے بار بار 6 ہندسوں کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ بصورت دیگر اگر آپ trust this computer کا انتخاب نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو پھر آپ کو ہر بار کسی بھی ڈیوائس سے لاگ اِن کرنے کے لیے اپنی تصدیق کروانے کی وجہ سے ایس ایم ایس کوڈ داخل کرنا پڑے گی۔

فیس بک

اسٹیپ 1: اپنے موجودہ یوزر نیم اور پاسورڈ سے اپنے اکاؤنٹ https://www.facebook.com پر لاگ اِن کریں۔

اسٹیپ 2: اپنی پروفائل میں سب سے اوپر سیدھی سمت کے کونے پر 'لاک' کے برابر میں موجود down بٹن پر کلک کریں اور پھر settings پر کلک کریں، جس طرح نیچے تیر کے ذریعے دکھایا گیا ہے۔

اسٹیپ 3: آپ settings کے ٹیب میں داخل ہوجائیں گے، جب آپ security پر کلک کریں گے تو مزید دو آپشنز سامنے آ جائیں گے ، ان میں سے ایک آپشن login approvals ہوگا جیسا کہ آپ اسکرین شاٹ میں بھی دیکھ پا رہے ہوں گے، اس کے بعد edit پر کلک کریں اور اسے ایکٹو کردیں۔

اسٹیپ 4: checkbox پر کلک کر کے login approvals کو ایکٹیویٹ کردیں۔ اس کے بعد آپ کے آگے login approvals اور اس کے طریقہ کار کے بارے میں ونڈو کھل جائے گی۔ ٹو-فیکٹر آتھنٹیکیشن کے مرحلے کو آگے بڑھانے کے لیے get started پر کلک کریں۔

اسٹیپ 5: فیس بک کی طرف سے آپ کے موبائل نمبر پر 6 ہندسوں پر مشتمل کوڈ بھیج دیا جائے گا۔ پھر ایک ونڈو آپ کے سامنے نمودار ہوگی اور آپ کو موصول شدہ کوڈ داخل کرنے کو کہے گی۔ کوڈ داخل کرنے کے بعد submit پر کلک کریں۔ جس سے آپ کے موبائل نمبر کی تصدیق ہوجائے گی۔ اس طرح آپ کامیابی سے اپنے اکاؤنٹ کے لیے ٹو-فیکٹر آتھنٹیکیشن کامیابی کے ساتھ ایکٹو کر لیں گے۔ مستقبل میں ہر بار کسی بھی نامعلوم ڈیوائس سے لاگ اِن کرنے پر آپ کے موبائل پر ایک پاس کوڈ بھیج دیا جائے گا جس کا اندراج آپ کو اپنے اکاؤنٹ تک رسائی کے لیے ضروری ہوگا۔

یہ مضمون ڈان سنڈے میگزین میں 17 اپریل 2016 کو شائع ہوا

تبصرے (1) بند ہیں

ahmakadami Aug 10, 2016 01:53pm
kuch bhi mafooz naheyin hatta aapkey google oar yahoo accounts/hesaab/khatey ------------------aap sirf socail media ka kehtey heyN?

کارٹون

کارٹون : 5 دسمبر 2025
کارٹون : 4 دسمبر 2025