کمشنر کراچی صرف 5 ماہ بعد تبدیل
کراچی: حکومت سندھ نے 5 ماہ بعد ہی کراچی کے کمشنر آصف حیدر شاہ کو عہدے سے ہٹا کر اعجاز علی خان کو نیا کمشنر کراچی مقرر کردیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق اعجاز علی خان کو کراچی کا کمشنر مقرر کردیا گیا جبکہ سید آصف حیدر کا تبادلہ کرکے جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کور آرڈینشن ڈپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
سید آصف حیدر شاہ نے 4 جنوری 2016 کو عہدہ سبنھالا تھا اور جمعرات کو 5 ماہ بعد ان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کمشنر کراچی کو عہدے سے ہٹادیا گیا
واضح رہے کہ آصف حیدر شاہ کو کمشنر شعیب صدیقی کو ہٹاکراضافی چارج سنبھالنے کا حکم دیا گیا تھا۔
ذرائع مطابق حیدر آصف علی شاہ کے وزیر بلدیات جام خان شورو سے اختلافات تھے۔
اطلاعات کے مطابق آصف حیدر شاہ سندھ کے سابق وزیر اعلیٰ عبد اللہ شاہ (مرحوم) کے داماد ہیں.
خیال رہے کہ عبد اللہ شاہ (مرحوم) کے بیٹے مراد علی شاہ اس وقت سندھ کے وزیر خزانہ ہیں، یوں کراچی کے سابق کمشنر کا صوبائی وزیر خزانہ سے بہنوئی کا رشتہ ہے.
واضح رہے کہ عمومی طور پر کراچی کا کمشنر گریڈ 21 کے افسر کو بنایا جاتا تھا مگر گریڈ 20 کے افسر آصف حیدر شاہ کو کمشنر بنایا دیا گیاتھا.
آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔











لائیو ٹی وی