انڈین چینیل ' کلر ' پر نشر ہونے والا رئیلٹی شو بگ باس پاکستان میں بھی بہت پسند کیا جاتا ہے اور اس کی ریٹنگز بڑھانے کے لیے کسی پاکستانی کو بھی شامل کرلیا جاتا ہے تاکہ یہاں بھی اسے ذوق و شوق سے دیکھا جاسکے۔

سوشل میڈیا پر اپنی سرگرمیوں کی وجہ سے زیربحث رہنے والی قندیل بلوچ نے اپنے فیس بک پیج پر دعویٰ کیا کہ انہیں بگ باس میں شرکت کی پیشکش کی گئی ہے تاہم وہ اس میں اپنی شرائط تسلیم ہونے تک شامل نہیں ہوں گی۔

اگر بگ باس واقعی پاکستانی فنکاروں کی شمولیت چاہتا ہے تو یہاں پانچ ایسے افراد کا نام دیا جارہا ہے جو لوگوں کو اسکرینز کے سامنے چپکنے پر مجبور کرسکتے ہیں۔

طاہر شاہ

آپ جانتے ہی ہوں گے کہ بگ باس میں کیا ہوتا ہے، ڈراما، چغلیاں، جنگ وغیرہ۔ اس شو کو جس کی واقعی ضرورت ہے جو ایک صلح جو، سیاست کے ماہر، ایک مین کائنڈ اینجل ہو۔ ایسا فرد سب کو آئی ٹو آئی دیکھ سکے، اس کے بعد ہی بگ باس ہاﺅس زمین پر جنت بن سکے گا۔

ایان علی

جیل کو دیکھنے والی ماڈل گرل کیا اب سرٹیفائیڈ بری لڑکی نہیں بن چکی؟ ہم تو اسے بگ باس کو فتح کرتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔ جیل سے نکلنے والی ایک خطرناک لڑکی، جو مشکل دنوں سے گزر کر سخت جان ہوچکی ہے، یہ لڑکی کسی سے ڈرے گی نہیں۔ ہمارے تصور میں تو لپ اسٹک کے اوپر گینگ وار کا تصور چل رہا ہے۔

مزید برآں ایان علی لوگوں کی حمایت جیتنا جانتی ہیں، یاد ہے کہ کس طرح انہوں نے گزشتہ سال رمضان میں اپنے ساتھی قیدیوں کی سحری اور افطاری کا انتظام کیا تھا؟ وہ تو مقبولیت کی بلندی پر پہنچ سکتی ہیں۔

میرا

ہمیں تو یہ سوچ کر حیرت ہوتی ہے کہ میرا جی ' بگ باس' کیسے کہیں گی، مگر ان کی جدوجہد واقعی قدر رکھتی ہے (ہمارے لیے)۔ ہمیں اس گھر میں کچھ تفریح کی ضرورت ہے اور میرا کچھ وقت کے لیے ہنسنے کا موقع تو فراہم کریں گی ہی۔

ان کی فلم ہوٹل جسے پاکستان کی پہلی بولی وڈ فلم کہا گیا (؟!) اگر انڈیا میں مزید کام کے لیے ان کا تعارف نامہ ثابت نہیں ہوتی تو ہمیں نہیں مزید کیا چاہئے ہوگا۔

پروڈیوسرز انہیں پہلے ہی ایک کال کرچکے ہیں، بس ہماری دعا ہے کہ وہ سلمان خان کو شادی کی پیشکش نہ کردیں (حالانکہ وہ ٹی وی پر ایک زبردست لمحہ ہوگا)۔

حمزہ علی عباسی

ہر بگ باس سیزن میں ایک ایسا کردار ضرور ہوتا ہے جسکی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اس ہاﺅس کا رنگ لیڈر بن جائے۔

حمزہ علی عباسی بھی اپنے ارادے کے پکے فنکار ہیں جو لوگوں کے ساتھ اپنے خیالات شیئر کرتے ہیں وہ بھی ایسے ملک میں جہاں کوئی کسی کی نہیں سنتا۔ تو وہ اس شو کے لیے مناسب چوائس ثابت ہوسکتے ہیں۔

ماہرہ خان

ہم انہیں چاہتے ہیں، آپ بھی انہیں چاہتے ہیں، بولی وڈ انہیں چاہتا ہے، تو وہ یقیناً کامیاب امیدوار ہیں۔

ماہرہ خان کو بگ باس میں ہونا چاہئے تاکہ وہ ٹائٹل جیت کر وطن لاسکیں۔

انہیں بولی وڈ ڈیبیو رئیس پر بہت زیادہ توجہ مل رہی ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ایک گینگسٹر کی بیوی کے کردار کے بعد ان میں کچھ نہ کچھ تیزی تو آگئی ہوگی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (4) بند ہیں

کلیم راجڑ Jun 03, 2016 02:15am
اگر میرا ''بگ باس'' میں گئی تو بڑی جگ ہنسائی ہوگی۔
usman Jun 03, 2016 08:12am
اور قندیل بلوچ ؟؟
LIBRA Jun 03, 2016 10:08am
pls put Hamza out of this category....that stupid show doesnt deerve him... that show is not upto his standards
LIBRA Jun 03, 2016 10:37am
pls put Hamza out of this insane category