شہباز شریف کیلئے’ پرانے جہاز‘ کی تلاش

اپ ڈیٹ 04 جون 2016
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف —۔ فوٹو/ ڈان
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف —۔ فوٹو/ ڈان

لاہور : پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے لیے سرکاری حکام نے ’ استعمال شدہ طیارے‘ کی تلاش شروع کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف ایک پرانے ماڈل کا طیارہ خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ ان کی حکومت پر کسی بھی قسم کے کرپشن اوران پر قومی خزانے کو لونٹے کے الزامات نہ لگ سکے۔

استعمال شدہ طیارے کی تلاش کا کام پنجاب حکومت کے افسران کو سونپا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے افسران کو کم قیمت پر استعمال شدہ طیارہ تلاش کرنے کی ہدایت کی ہے جس کی قیمت کم از کم 2 کروڑ ڈالر (2 ارب روپے) ہو، طیارہ 12 سیٹوں پر مشتمل اور خاص طور پر غیر ملکی کمپنی کا ہو اور کسی جرائم پیشہ فرد یا کسی شوبزشخصیت کی ملکیت نہ ہو۔

خیال رہے کہ ان تمام خصوصیت کے حامل نئے طیارے کی عالمی مارکیٹ میں قیمت 3 کروڑ ڈالر ( تقریبا 3ارب روپے) ہے۔

حکام نے بتایا کہ طیارے کی خریداری کے حوالے سے رابطہ کیا جائے گا، ہوسکتا ہے کہ جہاز بنانے والی کمپنی سے استعمال شدہ طیارے کو خریدنے کے بارے میں بات کریں۔

حکام نے بتایا کہ نئے جہاز کی قیمت عام طور پر بہت زیادہ ہے لیکن وزیر اعلیٰ کم قیمت پر استعمال شدہ جہاز خریدنا چاہتےہیں تاکہ کوئی ان کے جہاز خریدنے پر مخالفت نہ کرسکے، اسی وجہ سے ہم جہاز بنانے والی کمپنی سے رابطہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

استعمال شدہ طیارے کی قیمت بھی اتنی کم کے سوال کے جواب میں حکام نے کہا کہ ‘ہاں! استعمال شدہ طیارے کی قیمت بھی بہت زیادہ ہے، بہر حال ہم وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم کے مطابق 2 ارب روپے کا استعمال شدہ طیارہ خریدیں گے‘۔

یہ خبر 4 جون 2016 کوڈان اخبار میں شائع ہوئی


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (2) بند ہیں

Samad Jun 05, 2016 03:45am
شھباز شریف کا یہ احسان یہ قوم کبھی نہیں بھلا پائے گی
foolnstupid Jun 05, 2016 09:46am
56% ka fermaan rava hey -koyi maamooli baat naheyin