کراچی: کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) نے شہر کے 237 قبرستانوں میں سے 224 کا کنٹرول ’خودساختہ انتظامیہ اور لینڈ اور قبضہ مافیا کے ہاتھوں کھودیا ہے۔

حکام اور ذرائع نے بتایا کہ کارپوریشن نے شہر کے قبرستانوں میں مزید قبریں کھودنے پر پابندی عائد کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جبکہ چھ نئے قبرستان بنانے کی سفارش کی گئی ہے جو کے تین اہم ہائی ویز کے ساتھ بنائے جائیں گے۔

ایک افسر کے مطابق شہر کے قربستانوں میں مافیہ کا بڑھتا ہوا کنٹرول نہ صرف کراچی کے شہریوں کے لیے پریشانی کا باعث ہے بلکہ اس کی وجہ سے قبضوں اور غیر قانونی پلاٹوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ایک حالیہ تیار کردہ ڈیٹا کا ذکر کرتے ہوئے وزیر بلدیات نے بھی کراچی کے مضافات میں نئے قبرستان بنانے کا عندیہ دیا تھا۔

ایک افسر کے مطابق شہر میں 237 قبرستان موجود ہیں تاہم کے ایم سی کے پاس ان میں سے صرف 13 قبرستانوں کا کنٹرول ہے جبکہ دیگر قبرستانوں کا انتظام دوسرے گروپ یا شخصیات سنبھالے ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ شہر میں موجود قبرستانوں میں اب جگہ بھی موجود نہیں ہے جس کے باعث قبرستان چلانے والے اس چیز کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ معاملات میں قبرستان کی زمین کو رہائشی عمارتوں کی تعمیر کے لیے بھی فروخت کیا گیا۔

جب کے ایم سی میونسپل سروسز کے ڈائریکٹر مسعود عالم سے 200 سے زائد قبرستانوں پر دیگر گروپوں کے قبضے کے حوالے پوچھا گیا تو انہوں نے اس کی تصدیق کی۔

انہوں نے بتایا کہ شہر کے مضافات میں چھ نئے قبرستان قائم کیے جانے کے منصوبے پر غور کیا جارہا ہے کیوں کہ شہر کے قبرستانوں میں اب جگہ موجود نہیں ہے۔

اسی طرح کے خیال سندھ کے وزیر بلدیات جام خان شورو نے بھی حال ہی میں شیئر کیے تھے جب وہ شہر کے قبرستانوں میں شب برات کے انتظامات کا جائزہ لینے کے دورے پر تھے۔

مسعود عالم نے کہا کہ سپر ہائی وے، نیشنل ہائی وے اور آر سی ڈی ہائی وے پر چھ مقامات کو انتخاب کیا جاچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہا ہر قبرستان شہر کے دو اضلاع کی ضروریات پوری کرے گا جبکہ اس سلسلے میں زمین کے بڑے حصوں کو مختص کیا گیا ہے تاکہ کراچی جیسے بڑے شہر کی ضروریات پوری کی جاسکیں۔

ایک اور کے ایم سی افسر نے کہا کہ پنجاب ہی کی طرح کراچی کے لیے ٗشہر خاموشاںٗ منصوبے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کم از کم کراچی کے لیے ایسا منصوبہ ضروری ہے جہاں جدید قبرستان کی تمام سہولیات موجود ہوں۔

یہ خبر 7 جون 2016 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی.


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (2) بند ہیں

foolnstupid Jun 07, 2016 06:06pm
which cemetry of which city is not under the control of mafia?
زیدی Jun 08, 2016 10:47am
یہاں زندوں کی زمینوں پر مافیا قبضہ کر لے تو کوئی چھڑا نہیں سکتا مردوں کو کون بچاے