خاتون دوست کوزخمی کرنے کےبعد نوجوان کی خودکشی

شائع June 20, 2016 اپ ڈیٹ June 21, 2016

کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں نوجوان نے خاتون دوست کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

پولیس کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ایک نوجوان نے جھگڑے کے بعد خاتون دوست کو گولی مار دی اور بعد ازاں خود کو بھی گولی مار لی، جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔

کورنگی انڈسٹریل ایریا کے ایس ایچ او عبدالرسول سیال نے بتایا کہ 26 سالہ حبیبہ کے ساتھ ناچاکی کے بعد 28 سالہ مرتضیٰ نے پستول نکالا اور خاتون کو گولی مار دی، جس سے وہ زخمی ہوگئی اور بعد ازاں اس سے خود بھی گولی ماری جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیا اور قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔

واقعہ کورنگی کے ڈی اے سوسائٹی چورنگی کے قریب پیش آیا۔

پولیس افسر نے زخمی لڑکی کے حوالے سے بتایا کہ واقعے سے قبل دونوں کلفٹن میں موجود عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر گئے تھے اور گھر واپسی پر دونوں کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوگیا۔

لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ جھگڑا شدت اختیار کر گیا تھا جس کے بعد مرتضیٰ نے پستول نکال لیا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025