افغانستان: بم دھماکے میں آٹھ خواتین، بچہ ہلاک

شائع June 25, 2013

اے ایف پی فائل فوٹو—
اے ایف پی فائل فوٹو—

قندھار: جنوبی افغانستان میں سڑک کنارے بم پھٹنے سے منگنی کی تقریب میں جانے والی آٹھ خواتین اور ایک بچہ ہلاک ہو گیا۔

قندھار کے پولیس سربراہ گوہرزنگ آفریدی نے اے ایف پی کو بتایا کہ  منگل کی صبح ایک سویلین کار سڑک کنارے نصب بم کی زد میں آنے سے آٹھ خواتین اور ایک بچہ ہلاک جبکہ کار کا ڈرائیور اور دو دیگر افراد زخمی ہو گئے۔

گوہر زنگ کے مطابق، ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا اور وہ سب اپنے بیٹے کی منگنی کی تقریب کے لیے دلہن کے گھر جا رہے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 3 جولائی 2025
کارٹون : 2 جولائی 2025