• KHI: Partly Cloudy 26.1°C
  • LHR: Sunny 21.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 20°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.1°C
  • LHR: Sunny 21.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 20°C

آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول کا دورہ

شائع July 9, 2016

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے سیکٹر کیل اور باغ کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور جوانوں سے ملاقات کی۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل راحیل شریف جوانوں سے عید ملے اور ان کے ساتھ کچھ وقت گذارا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایل او سی پر موجود چاک و چوبند جوانوں کی مستعدی اور حوصلہ قابل ستائش ہے۔

آرمی چیف نے مادر وطن کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے قربانیاں دینے پر پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

قبل ازیں کور کمانڈر لیفٹنٹ جنرل ملک ظفر اقبال نے چیف آف ارمی اسٹاف کا ایل او سی پہنچنے پر استقبال کیا۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025