وہاڑی: عرس پر انوکھا تھپڑوں والا کبڈی میچ
وہاڑی میں صوفی بزرگ کے عرس پر تھپڑوں والی کبڈی کا میچ ہوا۔ کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کی خوب درگت بنائی۔
کبڈی کا میدان سجا تو پہلوانوں کے جوش نے تماشائیوں کے ہوش گنوا دیئے۔ پہلوانوں کو ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش کرتا دیکھ کر ان کے حامی بھی ایک دوسرے پر ٹوٹ پڑے.
عوام کے دیکھا دیکھی پہلوانوں میں بھی تلخ کلامی ہوگئی۔تاہم بیچ بچاؤ کے بعد میچ پھر شروع ہوگئے۔ میدان میں تماشائیوں کی بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ کچھ لوگ ایسے بھی تھے جو تمام لڑائی جھگڑوں سے دوڑ بجلی کے کھمبوں پر چڑھ کر کھیل سے لطف اندوز ہوتے تھے۔
پہلوان ایک کے بعد ایک ڈھول کی تھاپ پر اپنی مہارتوں کے جوہر دیکھاتے رہے اور لوگوں کی داد موصول کرتے رہے۔
کبڈی میچ اختتام ہوا تو دھول کی تھاپ پر دیوانے کے رقص نے سماں باندھ دیا۔