• KHI: Clear 18.7°C
  • LHR: Cloudy 11.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.8°C
  • KHI: Clear 18.7°C
  • LHR: Cloudy 11.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.8°C

راج ناتھ سنگھ کی آمد کے خلاف راولپنڈی میں مظاہرہ

شائع August 3, 2016

ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی پاکستان آمد کے خلاف راولپنڈی میں آل پارٹیز حریت کانفرنس نے مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کے خلاف نعری لگائے اور اسے ہندوستان سے آزاد کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

مظاہرے کے دوران کشمیری نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے ہاتھوں میں بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔

اسلام آباد میں بھی تاجروں نے ہندوستان کی جانب سے کشمیر میں مظالم کے خلاف احتجاج کیا۔ تاجروں نے دارالحکومت کی سڑکوں پر بھارتی وزیرِ داخلہ کے خلاف بھی نعرے لگائے۔

تاجروں کا مطالبہ تھا کہ کشمیریوں سے یک جہتی کے لئے سارک ممالک بھارت کا بائیکاٹ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025