• KHI: Partly Cloudy 22.3°C
  • LHR: Cloudy 14.6°C
  • ISB: Rain 15.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.3°C
  • LHR: Cloudy 14.6°C
  • ISB: Rain 15.5°C

’میرے وطن کو آباد رکھنا‘:یوم آزادی کے لیے نیا ملی نغمہ

شائع August 6, 2016

لاہور: جشن آزادی کی مناسبت سے ملک کے نامور گلوکاروں کی جانب سے ملی نغمے تیار کیے جارہے ہیں، ان ہی ملی نغموں میں سے گلوکار وحدت رمیز کے نغمے ’میرے وطن کو آباد رکھنا‘ کو کافی پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔

ڈان نیوز سے بات کرتے ہوئے گلوکار وحدت رمیز کا کہنا تھا کہ اس ملی نغمے کو ان کے والد نے ڈیڑھ سال کی محنت سے مکمل کیا ہے۔

مزید پڑھیں: جوش بڑھا دینے والے پاکستان کے ملی نغمے

انہوں نے کہا کہ ان کے والد نے یہ ملی نغمہ خصوصی طور پر 14 اگست کے لیے لکھا ہے۔

وحدت رمیز کا ماننا ہے کہ انھوں نے اس ملی نغمے کے ذریعے منفرد طریقے سے وطن عزیز سے محبت کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے بہترین ملی نغمے

گلوکار نے اپنی خوبصورت آواز اور بہترین دھنوں کے ساتھ گایا ہوا یہ نغمہ جشن آزادی کے موقع پر قوم کو تحفے میں پیش کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025