دبئی میں دنیا کی بلند ترین عمارت، مصنوعی جزائر اور ایسا پہلا ہوٹل موجود ہے جس میں برساتی جنگل بھی ہے اور اب اس نے دنیا کے سب سے بڑے انڈور تھیم پارک کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا ہے۔

پندرہ لاکھ اسکوائر فٹ پر پھیلے اس تھیم پارک کا افتتاح 31 اگست کو ہوا جس کی تعمیر پر 1 ارب ڈالرز (ایک کھرب پاکستانی روپوں) سے زیادہ خرچ ہوئے۔

یہ تھیم پارک اتنا بڑا ہے کہ اس کے اندر 28 رگبی کے میدان سما سکتے ہیں جسے آئی ایم جی ورلڈز آف ایڈونچر کا نام دیا گیا ہے۔

دبئی کو توقع ہے کہ 2020 تک دو کروڑ سیاح سالانہ اس شہر میں آئیں گے جب وہاں ورلڈ ایکسپو کا انعقاد ہوگا اور اس تھیم پارک کی تعمیر بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

اس پارک کے نادر 22 رائیڈز اور دیگر جھولے موجود ہیں جبکہ رولر کوسٹر بھی مجود ہے جو اس انڈور پارک میں گھماتی ہے۔

انڈور پارک کی تعمیر کا خیال اس لیے بھی لیا گیا کیونکہ یہاں عام طور پر اوسط درجہ حرارت 41 سینٹی گریڈ ہوتا ہے اور مقامی شہری یہاں کے ٹھنڈے ماحول سے زیادہ لطف اندوز ہوسکیں گے۔

اس پارک کے اندر 25 دکانیں اور 28 ریسٹورنٹس وغیرہ بھی موجود ہیں جہاں ایک قلم کی قیمت 31 ہزار ڈالرز ہے۔

اس تھیم پارک کی ایک خاص چیز آسیب زدہ ہوٹل ہے جہاں جانا کمزور دل افراد کے بس کی بات نہیں۔

اس سے پہلے گزشتہ دنوں دبئی میں ایسے ہوٹل کی تعمیر کی خبر آئی تھی جس کا اپنا برساتی جنگل ہوگا جو کہ 20 لاکھ اسکوائر فٹ رقبے پر پھیلا ہوگا۔

تبصرے (0) بند ہیں