• KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C
  • KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C

اپنی بیٹی کا ریپ کرنے پر باپ کو عمر قید

شائع November 24, 2016

اسلام آباد: اپنی ہی بیٹی کا متعدد مرتبہ ریپ کرنے پر اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ایک شخص کو عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

وفاقی دارالحکومت کے نواحی قصبے کھنہ ڈاک کے ایک اسکول میں بطور استانی کام کرنے والی 19 سالہ لڑکی نے پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں بطور ڈرائیور ملازمت کرنے والے اپنے والد پر الزام لگایا تھا کہ وہ اس کا 2011 سے ریپ کر رہا ہے۔

متاثرہ لڑکی کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے اس نے اپنی ماں اور چچا کو بھی بتایا تھا لیکن کسی نے اس کی بات پر یقین نہیں کیا جس پر اس نے انصاف کے حصول کیلئے قانون کی مدد لی۔

مذکورہ شخص کی بیٹی نے 2015 میں اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کا مقدمہ تھانہ کورال میں درج کرایا جس کے بعد پولیس نے اپنی تفتیش مکمل کی۔

لڑکی نے عدالت کو بیان قلبمند کرایا کہ اس کے باپ نے اس کے ساتھ چار سال تک ریپ کیا ہے اور ساتھ ہی مطالبہ کیا کہ اس کے والد کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔

مقدمے کے پراسیکیوٹر عامر ندیم تابش نے کہا کہ ملزم کے خلاف ویڈیو ثبوت بھی موجود ہیں۔

اسلام آباد کے سیشن جج سہیل اکرام نے بیٹی کے الزامات، اس حوالے سے ہونے والی پولیس کی تحقیقات، دونوں جانب کے وکلاء کے دلائل اور ثبوتوں کی روشنی میں الزام ثابت ہونے پر اس گھناؤنے جرم میں ملوث شخص کو عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنا دیا۔

عدالتی حکم کے مطابق جرمانے کے عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کو مزید چھ ماہ کی قید کاٹنا ہوگی۔

تبصرے (1) بند ہیں

Qaiser Nov 24, 2016 07:40pm
Good Decision

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025