لاہور ایک بار پھر اسموگ کی لپیٹ میں

اپ ڈیٹ 07 دسمبر 2016
فائل فوٹو / اے ایف پی—۔
فائل فوٹو / اے ایف پی—۔

لاہور: صوبہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں ایک بار پھر دھند اور اسموگ کا آغاز ہوگیا۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بارشیں اور برف باری کم ہونے کے باعث دسمبر اور جنوری کے دوران پنجاب اور خیبر پختونخوا میں اسموگ کی شدت متغیر رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسموگ کی لہر دسمبر تک جاری رہے گی:چیف میٹرولوجسٹ

لاہور اور اس سے ملحقہ علاقوں میں صبح اور شام کے اوقات میں اسموگ لوگوں بالخصوص موٹر سائیکل سواروں کے لیے تکلیف کا باعث رہی اور لوگوں کو آنکھ اور ناک میں جَلن کا سامنا رہا۔

اسموگ کے باعث خاص طور پر ان لوگوں کو شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑا جو پہلے ہی آلودگی کے باعث الرجی اور سانس کے مسائل کا شکار ہیں۔


یہ خبر 7 دسمبر 2016 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

تبصرے (0) بند ہیں