• KHI: Partly Cloudy 24.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 18°C
  • ISB: Rain 13.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 18°C
  • ISB: Rain 13.1°C

آصف زرداری کے بہنوئی کو بیرون ملک جانے کی اجازت

شائع December 13, 2016

کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کے بہنوئی اور رکن قومی اسمبلی میر منور علی تالپور کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے این اے 227 میر پورخاص سے منتخب رکن قومی اسمبلی اور آصف زرداری کی بہن فریال تالپور کے شوہر منور علی تالپور کی جانب سے عدالت میں علاج معالجے کے لیے بیرون ملک سفر کرنے کی درخواست جمع کرائی گئی تھی۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے میر منور علی تالپور کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے انہیں 14 دسمبر سے 14 فروری تک بیرون ملک سفر کی اجازت دے دی۔

میر منور علی تالپور —فوٹو بشکریہ: www.na.gov.pk
میر منور علی تالپور —فوٹو بشکریہ: www.na.gov.pk

عدالتی بنچ نے ان کی حفاطتی ضمانت کی مدت میں بھی 14 فروری تک کا اضافہ کردیا۔

واضح رہے کہ میر منور علی تالپور نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے اپنے خلاف کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کے بعد گرفتاری کے پیش نظر ہائیکورٹ سے قبل از گرفتاری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔

عدالتی بنچ کی جانب سے تفتیشی افسر کو اگلی سماعت میں اس معاملے پر اپنا جواب جمع کرانے کی ہدایت بھی کی گئی۔

درخواست میں میر منور علی تالپور کی جانب سے کہا گیا تھا کہ نیب نے حال ہی میں ان کے خلاف نوٹس جاری کیا جس میں زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور لاکھوں روپے کی خربرد کے الزامات شامل تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نیب انہیں زبردستی ان کیسز میں شامل کررہی ہے اور وہ کبھی کسی قسم کی بدعنوانی میں ملوث نہیں رہے اور نہ ہی کبھی اختیار کا غلط استعمال کیا۔

سابق صدر کے بہنوئی نے اپنی پٹیشن میں یہ بھی کہا تھا کہ انکوائری کے نام پر انہیں ’نیب کی جانب سے ہراساں‘ کیا جارہا ہے۔

انہوں نے درخواست کی تھی کہ سندھ ہائیکورٹ نیب کو عدالت کی اجازت کے بغیر انہیں گرفتار کرنے سے روکے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025