کرینہ اور سیف کے بیٹے سے متعلق 4 دلچسپ باتیں

21 دسمبر 2016
بولی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان اور سیف علی خان نے 2012 میں شادی کی — فوٹ/ فائل
بولی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان اور سیف علی خان نے 2012 میں شادی کی — فوٹ/ فائل

بولی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان اور سیف علی خان کے گھر گزشتہ روز پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی، جس کے بعد دنیا بھر سے مداحوں کی مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

دونوں نے اپنے پہلے بیٹے کا نام تیمور علی خان پٹودی رکھا ہے، جس کا اعلان انہوں نے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔

اپنے بیان میں سیف اور کرینہ کا کہنا تھا 'ہم اپنے بیٹے تیمور علی خان پٹودی کی 20 دسمبر کو پیدائش کی خبر سب سے شیئر کرتے ہوئے بے حد خوشی محسوس کررہے ہیں، اس دوران ہم میڈیا، مداحوں اور دعا کرنے والے تمام افراد کا بے حد شکریہ ادا کرتے ہیں، سب کو کرسمس اور نئے سال کی مبارکباد، سیف اور کرینہ'۔

مزید پڑھیں: کرینہ اور سیف کے گھر بیٹے کی پیدائش

اب جہاں سیف علی خان اور کرینہ کپور کا شمار بولی وڈ کے کامیاب اور امیر ترین اداکاروں میں کیا جاتا ہے، وہیں ان کا بیٹا تیمور علی خان بھی اپنی پیدائش کے ساتھ ہی اسٹار بن چکا ہے۔

سیف اور کرینہ کے ننھے بیٹے کے بارے میں کچھ دلچسپ باتیں یہاں پڑھیں:

1- تیمور علی خان کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر جعلی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرینہ کپور اور ان کے بیٹے تیمور کی یہ تصویر کافی وائرل ہوئی، جسے دیکھ کر سب کو ایسا لگا جیسے یہ واقعی اصل تصویر ہے۔

تاہم کئی رپورٹس کے مطابق یہ تصویر جعلی ہے۔

2- کرینہ کے بیٹے تیمور کے نام کا مطلب عربی میں 'لوہا یا فتح' کے ہیں۔

اس نام کو سُن کر ایسا محسوس ہوتا ہے جسیے سیف علی خان اور کرینہ کپور کو اس بات کا یقین ہے کہ ان کا بیٹا کافی مضبوط کردار کا حامل ہوگا۔

کرینہ کپور خان نے اپنے گزشتہ انٹرویو میں بتایا تھا کہ سیف علی خان تاریخ بے حد شوق سے پڑھتے ہیں اور اپنے بیٹے کا نام بھی کچھ ایسا ہی رکھیں گے۔

اور چھوٹے نواب کے لیے تیمور نام کافی اچھا رہے گا۔

3- کرینہ کا بیٹا پہلے تنازع کا شکار

جہاں کئی مداح دونوں اداکاروں کو ان کے بیٹے کی پیدائش کی مبارکباد دے رہے ہیں، وہیں کئی ایسے افراد بھی ہیں جو بیٹے کے نام کو لے کر دونوں پر تنقید کررہے ہیں۔

کئی افراد کا کہنا تھا کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور کو اپنے بیٹے کا نام تیمور نہیں رکھنا چاہیے تھا کیوں کہ تیمور لنگ نامی حکمران کو ایک سفاک حکمران کے طور پر یاد رکھا جاتا ہے جس نے خود اپنی ماں کا سر قلم کیا اور 1398 میں دہلی کو تباہ کیا تھا۔

4- تیمور علی کی ڈیزائنر نرسری

سیف علی خان اور کرینہ کپور خان کی زندگی پر نظر ڈالی جائے تو سب کو ہی اس بات کا اندازہ ہوجائے گا کہ ان کا بیٹا بھی کسی نواب سے کم نہیں ہوگا۔

اور اسی لیے چھوٹے نواب کی نرسری بھی ڈیزائنر ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں