• KHI: Cloudy 31.5°C
  • LHR: Sunny 35.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 32.4°C
  • KHI: Cloudy 31.5°C
  • LHR: Sunny 35.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 32.4°C

کوہلی ہندوستان میں سلمان، شاہ رخ سے زیادہ مشہور

شائع اپ ڈیٹ
ویرات کوہلی گزشتہ سال ساتویں نمبر پر تھے تاہم اس سال پوزیشن بہتر ہوئی ہے—فائل/فوٹو: رائٹرز
ویرات کوہلی گزشتہ سال ساتویں نمبر پر تھے تاہم اس سال پوزیشن بہتر ہوئی ہے—فائل/فوٹو: رائٹرز

ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے سال 2016 میں مقبولیت کے ریکارڈز کو توڑتے ہوئے سلمان خان، شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ہندوستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فوربس انڈیا سلیبرٹی 100 لسٹ میں ویرات کوہلی کو مقبول ترین سلیبرٹی قرار دیا گیا ہے۔

ویرات کوہلی نے سب سے زیادہ کمانے والی شخصیات میں بہتری دکھائی ہے، تاہم اس فہرست میں وہ سلمان اور شاہ رخ سے پیچھے ہیں۔

مقبولیت اور سب سے زیادہ کمانے کی فہرست ترتیب دینے کے لیے اخبارات، ٹی وی اور سوشل میڈیا سمیت تمام ذرائع ابلاغ میں سلیبرٹیز کی مقبولیت کے اعداد وشمار سے استفادہ کیا گیا جبکہ سب سے زیادہ کمانے کی فہرست کے لیے 2 پہلووں کو مدنظر رکھا گیا، جس میں انٹرٹینمنٹ کی بنیاد پر کمائی گئی رقم اور اکتوبر 2015 سے ستمبر 2016 کے دوران مقبولیت کے اندازے سے ترتیب دی گئی۔

سلمان خان ایک اندازے کے مطابق 2 ارب 70 کروڑ 33 لاکھ ہندوستانی روپے کما کر سرفہرست ہیں جبکہ شاہ رخ کا دوسرے نمبر پر ہیں۔

تیسرے نمبر پر موجود مقبول بلے باز ویرات کوہلی نے ایک اندازے کے مطابق ایک ارب 34 کروڑ 44 لاکھ ہندوستانی روپے کمائے۔

دھونی اس فہرست میں ایک ارب 22 کروڑ 48 لاکھ ہندوستانی روپے کما کر پانچویں جبکہ ٹنڈولکر 58 کروڑ روپے کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ایوارڈز میں کھلاڑیوں کی حق تلفی؟

ہندوستان کے سب سے زیادہ کمانے والی سلیبرٹیز کی فہرست میں اکشے کمار کا نمبر چوتھا ہے۔

ہندوستان کے کامیاب ترین کپتان مہندرا سنگھ دھونی سب سے زیادہ کمانے والوں کی فہرست سے کوہلی کے بعد پانچویں نمبر پر ہیں۔

کوہلی گزشتہ سال ساتویں نمبر پر تھے تاہم رواں سال اپنی بہترین کارکردگی کے ذریعے پوزیشن کو بہتر بنا لیا ہے، ان کی قیادت میں ہندوستان نے ٹیسٹ کرکٹ میں ریکارڈ 18 میچوں میں ناقابل شکست رہتےہوئے نمبرایک ٹیم کا اعزاز حاصل کیا جبکہ آئی پی ایل میں غیرمعمولی کارکردگی دکھاتے ہوئے 4 سنچریاں بنائیں۔

دوسری جانب ٹیسٹ کرکٹ سے کنارہ کش ہونے والے دھونی مقبولیت میں چوتھے نمبر پر ہیں جبکہ سب سے زیادہ کمانے والوں میں کوہلی سے پیچھے رہ گئے ہیں۔

کرکٹرز میں سچن ٹنڈولکر کی مقبولیت اب بھی کئی موجودہ کرکٹرز سے زیادہ ہے اور چھٹے نمبر پر ہیں، یووراج سنگھ 13 ویں اور روہیٹ شرما کا 17واں نمبر ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026