• KHI: Partly Cloudy 22°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 12°C
  • KHI: Partly Cloudy 22°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 12°C

یہ ماں، بیٹیاں چہرے پر مسکراہٹ بکھیر دیں گی

شائع January 26, 2017
— فوٹو بشکریہ allthatisshe انسٹاگرام پیج
— فوٹو بشکریہ allthatisshe انسٹاگرام پیج

ویسے تو ماں اور بیٹیوں کا ایک جیسا لباس پہننا کوئی غیر معمولی بات نہیں مگر جب اسے عادت بنالیا جائے تو اس کا جو نتیجہ سامنے آتا ہے وہ ضرور چہرے پر مسکراہٹ بکھیر دیتا ہے۔

ایسا ہی کچھ برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ایک بلاگر ڈومینک ڈیوس اور ان کی دو بیٹیوں امیلا اور پینی نے کیا ہے۔

یہ تینوں ایک جیسے ملبوسات پہنتی ہیں، جنھیں ڈومینک نے انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے۔

وہ بتاتی ہیں کہ یہ روایت اتفاقیہ قائم ہوئی 'گزشتہ سال جون میں ایک صبح میں نے اور پینی نے بلاارادہ ایک جیسے لباس نکال کر پہنے اور پھر امیلا اٹھ کر آئی تو اس نے بھی ویسا ہی لباس پہن رکھا تھا، ہم ایک دوسرے کو دیکھ کر ہنسے اور اُس وقت مجھے خیال آیا ہے کہ ہم اس مذاق کو ہر ایک کے ساتھ شیئر کرتے ہیں'۔

یہ پہلی تصویر آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں جسے سولہ ہزار سے زائد افراد لائیک کرچکے ہیں۔

In our house, we wear stripes and top knots. #allthatisthree

A photo posted by Dominique (@allthatisshe) on

اپنے خیال کی کامیابی نے ڈومینک کو اس طرح کی ایک اور تصویر پوسٹ کرنے پر اکسایا جس میں یہ تینوں تربوز کے ساتھ پوز دے رہی ہیں اور اس پر بھی مثبت ردعمل کو دیکھ کر انہوں نے ہر ہفتے اس طرح کی تصاویر پوسٹ کرنا اپنا معمول بنالیا۔

ان کے بقول 'یہ تصاویر میرے لیے بہت خاص بن چکی ہیں، جن سے ہمیں یہ جاننے کا موقع ملتا ہے کہ ہر ہفتے ہم کیا کچھ کرتے رہے'۔

If you go down to the woods today....#allthatisthree

A photo posted by Dominique (@allthatisshe) on

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2025
کارٹون : 24 دسمبر 2025