جب پاکستان ٹاس جیت کر بھی ٹاس ہار گیا

شائع January 31, 2017
پاکستان نے سلیم ملک کی قیادت میں زمبابوے کا دورہ کیا تھا۔
پاکستان نے سلیم ملک کی قیادت میں زمبابوے کا دورہ کیا تھا۔

پاکستان کرکٹ میں ہر گزرتے دن مضحکہ خیز واقعات پیش آتے ہیں جو تاریخ کا حصہ بن جاتے ہیں اور اسی طرح کا ایک واقعہ آج سے 22 سال قبل ہرارے میں پیش آیا۔

پاکستانی ٹیم 1995 میں سیریز کھیلنے زمبابوے کے دیس پہنچی تو اسٹارز سے سجی ٹیم کو تین میچوں کی سیریز کیلئے فیورٹ قرار دیا جا رہا تھا۔

لیکن سلیم ملک کی قیادت میں پاکستانی ٹیم ہرارے میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے پہنچی تو زمبابوے نے حیران کن کارکردگی پیش کرتے ہوئے پاکستان کو اننگز اور 64 رنز سے شکست دے کر دنیا کو حیران کرنے کے ساتھ ساتھ 11 میچوں کے بعد پہلی فتح حاصل کی۔

لیکن اس میچ میں ایک ایسا یادگار واقعہ بھی پیش آیا جو تاریخ کے اوراق میں محفوظ ہو گیا۔

جب پاکستان کے کپتان سلیم ملک اور اینڈی فلاور ٹاس کیلئے پہنچے تو پاکستان کے کپتان نے ٹاس کے موقع پر ہیڈ یا ٹیل پکارنا تھا۔

اینڈی فلاور نے جیسے ہی ٹاس کا سکہ اچھالا تو ہیڈ یا ٹیل کے بجائے سلیم ملک نے برڈ(پرندہ پکارا) اور سکہ انہی کے حق میں پلٹا اور انہوں نے ایسا اس لیے کہا کیونکہ زمبابوے کے سکے کی طرف ان کا قومی نشان پرندہ بنا ہوا ہے.

سلیم ملک سمجھے کہ انہوں نے ٹاس جیت لیا اور اینڈی فلاور نے بھی ٹاس جیتنے پر انہیں مبارکباد دی اور سلیم ملک نے بیٹنگ کرنے کا اعلان کیا لیکن فوراً ہی میچ ریفری جیکی ہینڈرکس نے مداخلت کرتے ہوئے کہ انہوں نے نہیں سنا کہ سلیم ملک نے ’ہیڈ‘ پکارا ہو لہٰذا ٹاس دوبارہ ہو گا۔

جب دوبارہ ٹاس ہوا تو زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور پاکستان کو فلاور برادران کے سبب میچ میں بدترین شکست ہوئی لیکن اگلے دو میچوں میں پاکستان نے زبردست انداز میں میچ میں واپسی کی اور سیریز اپنے نام کر لی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025