• KHI: Partly Cloudy 23°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 23°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.1°C

آسمان پر رنگین بادلوں کا معمہ

شائع February 21, 2017

ہوا کے ساتھ نیلے آسمان پر اڑتی سفید روئی کے گالوں جیسی بدلیاں یا پھر برسات کے موسم میں سیاہ گہرے سائے بادل نظر آنا تو معمول کی بات ہے لیکن سنگاپور کے شہریوں نے جب آسمان پر نظر ڈالی تو کچھ الگ ہی منظر ان کا منتظر تھا۔

آسمان پر 15 منٹ تک رنگ بکھیرنے والے چمکدار بادل کے ٹکڑے نے سنگاپور کے شہریوں کو حیرانی میں مبتلا رکھا، انہوں نے اس منفرد نظارے کی تصاویر بنائیں اور دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر اس انوکھے بادل کے ڈیرے نظر آنے لگے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بادل دراصل 'آتشیں قوس قزح' تھی جبکہ ایسا اس وقت ہوتا ہے جب سورج کی شعاعیں کسی بادل کے ٹکڑے سے پرزم کی طرح پار ہو کر سات رنگوں میں بکھر جائیں۔

سوشل میڈیا پر اس منفرد بادل کی تصویریں کھینچ کر شیئر کرنے والے افراد کا لکھنا تھا کہ 'بادل کا آغاز ایک نارنجی رنگ کے دائرے سے شروع ہوا جو دیکھتے ہی دیکھتے پھیلتا گیا اور اس میں مزید رنگ دکھائی دینے لگے'۔

اس انوکھے بادل کے ٹکڑے کو سنگاپور کے شہریوں نے الگ الگ ناموں سے پکارا، کسی کو یہ رنگین آئس کریم پیڈل پاپ جیسا دکھائی دیا تو کسی نے تبصرہ کیا کہ 'لگتا ہے قوس قزح کا پُل ٹوٹ گیا ہے'۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025