لارا روبسن ومبلڈن کے چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئیں

شائع June 30, 2013

لارا رابسن ۔ رائٹرز تصویر
لارا رابسن ۔ رائٹرز تصویر

لندن:لارا روبسن پہلی برطانوی خاتون بن گئی ہیں،جنہوں نے گزشتہ15سالوں میں ومبلڈن کے چوتھے مرحلے میں رسائی حاصل کی ہے،جب انہوں نے گزشتہ روز نیوزی لینڈ کی مرینا ایراکووک ایک سیٹ اور3-5کے خسارے کے بعد1-6,7-5اور6-3سے شکست دی۔

19سالہ کھلاڑی کا اگلے مرحلے میں امریکہ کی الیسن رسک یا استونیا کی کایا نیپی سے آمنا سامنا ہوگا،وہ سابق انگلینڈ کپ کوارٹر فائنلسٹ رہ چکی ہیں۔

رابسن کا اس وقت عالمی رینکنگ میں 38واں نمبر ہے،ٹورنامنٹ کے بعد وہ ٹاپ 30کھلاڑیوں کی فہرست میں بھی شامل ہوجائیں گی،اس طرح اپریل1987ء میں جوڈوری کے بعد وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والی پہلی برطانوی خاتون ہوں گی۔

رابسن کا کہنا تھا کہ پہلے میچ میں مجھے اس کی سروس پر ری ٹرن پر مشکل پیش آرہی تھی اور مرینا انتہائی عمدہ کھیل پیش کر رہی تھیں،لیکن میں نے اپنے آپ سے کہا کہ سخت محنت جاری رکھو،وہ پریشان ہوگی اور یہی کچھ ہوا۔

ایراکووک اوپن دور میں ومبلڈن کے آخری 16کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہونے کیلئے کوشش کر رہی تھیں۔

دوسرے سیٹ میں انہوں نے سروس پر کامیابی حاصل کی،جس کے بعد ان کے اوسان خطا ہوگئے اور روبسن نے اہم 8میچ پوائنٹس جیت لئے۔

کارٹون

کارٹون : 24 جون 2025
کارٹون : 23 جون 2025