• KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C
  • KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C

کراچی: 'خواتین ووٹرز کا تناسب 40 فیصد سے بھی کم'

شائع March 2, 2017

اسلام آباد: خواتین کے الیکشن میں اپنے حق رائے دہی کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ان خواتین تک پہنچے کا فیصلہ کیا ہے جو ووٹ ڈالنے کی اہل ہیں تاہم ان کا ووٹ رجسٹر نہیں ہے۔

اس فیصلے کی روشنی میں ای سی پی نے حال ہی میں کراچی وسطی میں 629 مردم شماری بلاکس کی نشاندہی کی ہے جہاں خواتین ووٹرز کی تعداد خطرناک حد تک کم ہے۔

ڈان کو حاصل ہونے والی دستاویزات کے مطابق ان بلاکس میں رجسٹرڈ خواتین ووٹرز کی تعداد 40 فیصد سے بھی کم ہے۔

ان دستاویزات کے مطابق 13 بلاکس میں یہ تناسب 25 فیصد سے بھی کم ہے جبکہ فیڈرل بی ایریا میں ایک بلاک ایسا بھی ہے جہاں صرف ایک خاتون کا ووٹ رجسٹر ہے۔

اس کے علاوہ دو بلاکس میں یہ تناسب 11.34 فیصد اور 11.90 فیصد سے بھی کم ہے، ان میں نیو کراچی ٹاؤن کا سیکٹر 11 ایف اور نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے سیکٹر 15 بی میں قائم ملک انور گوٹھ شامل ہے، یہاں خواتین کے رجسٹر ووٹوں کی تعداد 11 اور 5 ہے جبکہ یہاں مرد ووٹروں کی تعداد 86 اور 37 ہے۔

خیال رہے کہ گلبرگ ٹاؤن، نیو کراچی ٹاؤن اور لیاقت آباد ٹاؤن کے 18 مردم شماری کے بلاکس میں خواتین ووٹرز کی تعداد 25 فیصد سے زائد اور 30 فیصد سے کم ہے، جبکہ 95 بلاکس میں یہ تناسب 30 فیصد سے زائد تاہم 35 فیصد سے کم ہے۔

دستاویزات کے مطابق کراچی وسطی کے 57 مردم شماری کے بلاکس میں خواتین ووٹرز کا تناسب 35 فیصد سے زائد تاہم 36 فیصد سے کم ہے۔

77 بلاکس میں خواتین ووٹرز کا تناسب 36 فیصد سے زیادہ لیکن 37 فیصد سے کم ہے جبکہ 73 بلاکس میں یہ تناسب 37 فیصد سے زائد تاہم 38 فیصد سے کم ہے۔

دیگر 149 مردم شماری کے بلاکس میں خواتین ووٹرز کا تناسب 39 فیصد سے زیادہ تاہم 40 فیصد سے کم ہے۔

اس سے قبل عام انتخابات میں خواتین کو شمولیت کی حوصلہ افزائی کیلئے ای سی پی نے ووٹروں کی تعلیم کے نام سے ایک مہم کا آغاز کیا تھا۔

اس میں مختلف سرگرمیاں شامل تھی تاکہ انتخابات کے عمل میں شامل کرنے کیلئے شہری اور دیہی علاقوں کی خواتین، نوجوانوں اور دیگر پسماندہ طبقوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

اس کے علاوہ ووٹ کی اہمیت کو روشناس کرانے کیلئے ضلع کی سطح پر ووٹرز ایجوکیشن کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں۔

یہ رپورٹ 2 مارچ 2017 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025