• KHI: Partly Cloudy 25.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 20.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 20.9°C

لاہور ایئرپورٹ سے اسلحے سے بھری گاڑی پکڑی گئی

شائع March 22, 2017

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دہشت گردی کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے اسلحے سے بھری گاڑی کو تحویل میں لے لیا گیا۔

ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) ذرائع کے مطابق ایک شخص اسلحے سے بھری گاڑی لے کر لاہور ایئرپورٹ میں داخل ہوا، جس پر اے ایس ایف کے عملے نے کاروائی کی اور مذکورہ گاڑی کو تحویل میں لیا۔

ذرائع کے مطابق گاڑی میں سے پوائنٹ 223 بور کی رائفل، 7 میگزین اور درجنوں گولیاں برآمد ہوئیں۔

دوسری جانب اے ایس ایف نے گاڑی کی تلاشی لینے کے بعد مذکورہ شخص کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کرلیا اور اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

گاڑی میں سے برآمد ہونے والا اسلحہ—۔ڈان نیوز
گاڑی میں سے برآمد ہونے والا اسلحہ—۔ڈان نیوز

کارٹون

کارٹون : 12 دسمبر 2025
کارٹون : 11 دسمبر 2025