• KHI: Partly Cloudy 24.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.7°C
  • ISB: Cloudy 15.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.7°C
  • ISB: Cloudy 15.7°C

کراچی ایئرپورٹ سے ریال، درہم اور جاپانی ین کی اسمگلنگ ناکام

شائع March 24, 2017

کسٹمز حکام نے کراچی ایئرپورٹ سے دبئی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 خواتین کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں غیرملکی کرنسی برآمد کرلی۔

پاکستان کسٹمز کے ترجمان محمد عرفان کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ڈپارچر لاؤنج پر تعینات کسٹمز کے عملے نے کراچی سے دبئی جانے والی 2 خواتین کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک لاکھ 20 ہزار سعودی ریال، 50 ہزار درہم اور 5 لاکھ جاپانی ین برآمد کرلیے۔

ترجمان کے مطابق دونوں خواتین غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے کراچی سے دبئی جا رہی تھیں اور کرنسی کپڑوں میں چھپا کر اسمگل کرنا چاہتی تھیں۔

کسٹم حکام نے خواتین کو عدالت میں پیش کر کے 3 روزہ ریمانڈ حاصل کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 12 دسمبر 2025
کارٹون : 11 دسمبر 2025