• KHI: Partly Cloudy 23°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 23°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.1°C

31 ریلوے اسٹیشنوں کی بحالی اور تزئین و آرائش کی منصوبہ بندی

شائع March 27, 2017

اسلام آباد: پاکستان ریلوے نے مسافروں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے ملک بھر میں مزید 31 ریلوے اسٹیشنوں کی بحالی اور تزئین و آرائش کی منصوبہ بندی کرلی۔

وزارت ریلوے کے ایک عہدیدار نے سرکاری خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کو بتایا کہ بہاولپور، اوکاڑہ، ساہیوال، رائیونڈ، نارروال، ننکانہ صاحب اور حسن ابدال اسٹیشنوں کی تعمیر نو کا کام جاری ہے جبکہ 31 اسٹیشنوں کی تزئین و آرائش اور بنیادی سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے منصوبے کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:امریکی کمپنی ریلوے کو 55 انجن فراہم کرےگی

مذکورہ عہدیدار نے بتایا کہ پاکستان ریلوے نے موجودہ حکومت کے دور میں ریلوے اسٹیشنز کی مرمت، تزئین و آرائش اور تعمیر نو پر 45 کروڑ، 12 لاکھ، 56 ہزار روپے خرچ کیے۔

انھوں نے بتایا کہ موجود حکومت نے لودھراں سے کوٹری سیکشن پر سگنل سسٹم کی بحالی کے لیے بھی 38 ارب، 26 کروڑ، 29 لاکھ، 91 ہزار روپے خرچ کیے۔

یہ بھی پڑھیں: سی پیک : کراچی - پشاور ریلوے ٹریک سگنل فری ہوگا

مذکورہ عہدیدار کے مطابق لودھراں سے شاہدرہ اور میرپور ماتھیلو سے شاہدرہ کے ٹریفک سگنلز بھی موجودہ حکومت نے ہی شروع کیے، جنھیں 'بیمار منصوبے' قرار دیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ 31 اسٹیشنوں پر دوبارہ سگنل لگانے کے منصوبے پر 17 ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی۔

رواں ماہ جنوری میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ جب انھیں ریلوے کا محکمہ ملا تو اس کی حالت انتہائی خراب تھی۔

ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ اب اگرچہ ریلوے 'آئی سی یو' سے باہر آگئی ہے تاہم اسے جدید بنانے کے لیے مزید 15 سال درکار ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025