ایڈورڈ سنوڈن پر فلم بن گئی
ہانگ کانگ: دنیا بھر کا میڈیا امریکی خفیہ ایجنسی کا بھانڈا پھوڑنے والے اہلکار کی جستجو میں ہے تو دوسری جانب ہانگ کانگ کے فلم سازوں نے سب سے پہلے ایڈورڈ سنوڈن پر فلم بنا کر سب کو پیچھے چھو ڑ دیا ہے۔
ہانگ کانگ کے 4 فلم سازوں نے ایڈورڈ سنوڈن پر پانچ منٹ تیئس سیکنڈ دورانیے کی فلم تیار کی ہے۔
اے ایف پی کے مطابق، چار فلم سازوں میں سے صرف ایڈورڈ لی ہی پیشہ ورانہ فلم پروڈیوسر ہیں، فلم کا نام سنوڈن کے کوڈ 'ویرکس' ہے۔
مختصر فلم میں سنوڈن کے امریکا سے فرار ہونے، ہانگ کانگ میں قیام اور پھر ہانگ کانگ سے فرار تک کے واقعات کی عکسبندی کی گئی ہے۔
فلم میں ایڈورڈ سنوڈن کے لیے صحافیوں کے تجسس کو بھی نہایت خوبصورتی سے دکھایا گیا ہے۔
سنوڈن پر یہ مختصر فلم تو دنیا بھر کے میڈیا کی توجہ حاصل کر رہی ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ ہالی وڈ ایک مکمل فلم کب بنائے گا۔