• KHI: Fajr 5:22am Sunrise 6:39am
  • LHR: Fajr 4:56am Sunrise 6:19am
  • ISB: Fajr 5:03am Sunrise 6:27am
  • KHI: Fajr 5:22am Sunrise 6:39am
  • LHR: Fajr 4:56am Sunrise 6:19am
  • ISB: Fajr 5:03am Sunrise 6:27am

آرمی چیف نے 30 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

شائع April 19, 2017

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے 30 خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے 30 دہشت گردوں کے بلیک وارنٹ پر دستخط کیے اور ان دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں سے سزائے موت سنائی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: جنرل قمر باجوہ نے 4 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سزائے موت پانے والے یہ دہشت گرد آرمی پبلک اسکول حملے، سیدو شریف ایئرپورٹ حملے، عام شہریوں، فوج، فرنٹیئر کور اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے اغواء و قتل میں ملوث تھے۔

واضح رہے کہ 21ویں آئینی ترمیم کے تحت قائم ہونے والیں فوجی عدالتوں سے اب تک دہشت گردی میں ملوث کئی مجرمان کو سزائے موت سنائی جاچکی ہے، جن میں سے کئی کو آرمی چیف کی توثیق کے بعد تختہ دار پر لٹکایا بھی جاچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم پردستخط ، فوجی عدالتیں مزید 2 سال کیلئے قائم

فوجی عدالتوں کو دیئے گئے یہ خصوصی اختیارات رواں برس 7 جنوری کو ختم ہوگئے تھے تاہم مارچ کے مہینے میں پہلے قومی اسمبلی اور پھر سینیٹ میں فوجی عدالتوں میں 2 سالہ توسیع کے لیے 28 ویں آئینی ترمیم کا بل دو تہائی اکثریت سے منظور کرلیا گیا تھا۔

اس کے بعد صدرمملکت ممنون حسین نے 23 ویں آئینی ترمیم سمیت آرمی ایکٹ 2017 پر دستخط کردیئے تھے جس کے بعد فوجی عدالتوں کی مدت میں مزید 2 سال کی توسیع ہوگئی تھی۔


کارٹون

کارٹون : 31 اکتوبر 2024
کارٹون : 30 اکتوبر 2024