• KHI: Clear 26.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 17.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.2°C
  • KHI: Clear 26.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 17.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.2°C

'مادر وطن کا دفاع اور سیکیورٹی ناقابل تسخیر بنادی'

شائع May 1, 2017

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ فوج نے مادر وطن کے دفاع اور سیکیورٹی کو ناقابل تسخیر بنا دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے (فاٹا) میں خیبر ایجنسی کا دورہ کیا اور پاک فوج کی جانب سے سرحد پر موثر سیکیورٹی انتظامات کو سراہا۔

آرمی چیف نے اگلے مورچوں پر فوجی جوانوں کے ساتھ دن گزارا، اس موقع پر انھیں آپریشنل تیاریوں اور بارڈر سیکیورٹی سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

اس کے علاوہ آرمی چیف کو پاک افغان سرحد پر ایف سی کے ونگ کی تعیناتی سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جوانوں کے اعلیٰ جذبے کو سراہا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بیش بہا قربانیوں کی وجہ سے پاک فوج کو قوم کا تعاون حاصل ہے۔

آرمی چیف نے فوج کے جوانوں اور افسران سے بات چیت کے دوران کہا کہ ریاست کی رٹ کافی حد تک بحال کردی گئی ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان دیرپا امن اور استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے جبکہ پاک فوج کو قوم کا بھرپور تعاون حاصل ہے۔

انھوں نے کہا کہ مؤثر سرحدی سیکیورٹی اقدامات سے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کنٹرول ہوئی ہے۔

اس سے قبل پشاور کے کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل نظیر احمد بٹ اور خیبرپختونخوا کے انسپکٹر جنرل فرنٹئیر کور (آئی جی ایف سی) نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا۔

گذشتہ روز آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے مقام حاجی پیر سیکٹر کا دورہ کیا تھا اور کشمریوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد کی حمایت کا یقین دلایا تھا۔

پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر کیا جانے والا ظلم ریاستی دہشت گردی ہے۔

دورہ کے دوران آرمی چیف کو ہندوستان کی جانب سے کی جانے والی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور پاکستانی افواج کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی تھی جس کے بعد آرمی چیف نے فوجی جوانوں کی آپریشنل تیاریوں اور بلند حوصلوں کی تعریف کی۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025