• KHI: Partly Cloudy 26.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.4°C
  • ISB: Cloudy 15.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.4°C
  • ISB: Cloudy 15.6°C

وزیراعظم کے خلاف تھانے میں 'غیرمعمولی' رپورٹ درج

شائع May 5, 2017

راولپنڈی پولیس نے 'غیرمعمولی' قدم اٹھاتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کے خلاف عوام کو پاکستان آرمی کے خلاف بھڑکانے اور فورسز کے لیے نفرت پھیلانے پر رپورٹ درج کرلی۔

خیال رہے کہ راولپنڈی میں درج کرائی گئی رپورٹ فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) نہیں ہے بلکہ یہ پولیس کی جانب سے درج کیے جانے والے روزنامچے کے مماثل ایک رپورٹ ہے جسے پولیس کی ڈائری میں درج کیا گیا۔

ایک صفحے پر مشتمل رپورٹ ایڈووکیٹ اشتیاق احمد مرزا نے درج کرائی، جن کا دعویٰ ہے کہ ان کی سیاسی جماعت 'آئی ایم پاکستان' الیکشن کمیشن آف پاکستان میں رجسٹرڈ ہے۔

اشتیاق احمد نے اپنی شکایت میں کہا کہ 'وہ ضلعی عدالت میں اپنے دفتر میں بیٹھے تھے کہ انھیں واٹس ایپ پر ایک کلپ موصول ہوا، جس میں ایک شخص تقریر کررہا تھا'۔

ان کا کہنا تھا، 'یہ واضح طور پر دیکھا جاسکتا تھا کہ جو شخص تقریر کررہا تھا وہ وزیراعظم نواز شریف ہیں جو مبینہ طور پر عوام کو بھڑکا رہے تھے اور مسلح افواج کے خلاف نفرت پھیلا رہے تھے'۔

ایڈووکیٹ اشتیاق احمد نے نواز شریف کے خلاف کیس درج کرنے کی استدعا کی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کے خلاف شکایت راولپنڈی کی سول لائنز پولیس نے رپورٹ نمبر 4 کے طور پر 3 مئی 2017 کو درج کی۔


یہ رپورٹ 5 مئی 2017 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

تبصرے (1) بند ہیں

Israr Muhammad Khan Yousafzai May 06, 2017 03:16am
یہ بہت افسوسناک خبر ھے فوج اور سولین کے درمیان تعلقات ائین وقانون کے اندر طے ھونے چاہئے میری سمجھ میں یہ طے ھوگئے ھیں 1973ء کے آئین میں وزیراعظم مسلح افواج کا سربراہ ھے فوج ریاست کی تابع ھے دوسرے اداروں کی طرح حکومت کے ماتحت ادارہ ھے اس میں شک و شعبے کی بات بلکل نہیں ھے یہ بلی چوہے کا کھیل اب بند کرنا چاہئے پارلیمنٹ اور منتخب حکومت کی بالادستی تسلیم کرنا ھوگی یہ رٹ ایف ائی ار سب اشارے ھیں ملک کا وزیراعظم کسی ادارے کے حوالے کوئی قابل اعتراض بات نہیں کرسکتا فوج کو اگر کوئی مسئلہ ھے تو سامنے اکر پیش کریں حکومت کو اپنا کام کرنے دیا جائے

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025