• KHI: Cloudy 20.6°C
  • LHR: Fog 11.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C
  • KHI: Cloudy 20.6°C
  • LHR: Fog 11.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C

ان ملبوسات کا رنگ کیا ہے؟

شائع May 8, 2017
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

کیا آپ اس 'آسان سوال' کا جواب دے سکتے ہیں کہ اوپر موجود تصویر میں ملبوسات کے رنگ کونسے ہیں؟

اگر آپ کا جواب ہے کہ بائیں جانب والا گہرا نیلا اور سیاہ جبکہ دائیں جانب پیلا اور سفید ہے تو بالکل غلط۔

درحقیقت یہ نظروں کو دھوکا دینے والی تصویر ہے کیونکہ دونوں کا رنگ ایک ہی ہے بس بائیں جانب ہلکا پس منظر جبکہ دائیں جانب گہرے رنگ کا پس منظر رکھ کر لوگوں کو دھوکا دیا گیا ہے۔

کیا یقین نہیں آتا ؟ تو نیچے موجود جی آئی ایف امیج دیکھ سکتے ہیں جو کہ گزشتہ ہفتے ریڈیٹ پر پوسٹ ہوئی تھی۔

درحقیقت اس تصویر کو بنانے والوں نے رنگوں کے امتزاج سے آنکھوں کو دھوکا دیا ہے، مگر انٹرنیٹ پر ہزاروں افراد اس کے رنگوں کے لے کر ایک دوسرے پر چڑھ دوڑے۔

یہ بھی پڑھیں : اس جیکٹ کا رنگ کیا ہے؟

جب روشنی آنکھ سے ٹکراتی ہے تو اس سے جسم کا بصری کورٹیکس حرکت میں آتا ہے جو دماغ کو ایک تصویر کے ذریعے سگنلز کے پراسیس کے بارے میں بتاتا ہے۔

پھر دماغ وضاحت کرتا ہے کہ آپ کیا دیکھ رہے ہیں اور رنگ کیا ہیں جس کا انحصار ارگرد موجود روشنی سے ہوتا ہے۔

عام طور پر تو یہ نظام ٹھیک کام کرتا ہے مگر کئی بار جیسے اوپر موجود تصویر کی طرح دماغ الجھن کا شکار ہوجاتا ہے۔

ایسا ہی دھوکا لوگوں کو 2015 میں ایک لباس کی تصویر سامنے آنے پر ہوا تھا جس کے رنگوں کو لے کر انٹرنیٹ پر تو باقاعدہ جنگ چھڑ گئی تھی۔

مزید پڑھیں : اس ڈریس کا رنگ کیا ہے؟

تو آپ کے خیال میں ان ملبوسات کا اصل رنگ کیا ہے؟

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025