خبریں ہیں کہ بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اپنی ہولی وڈ فلم ’بے واچ‘ کی ناکامی اور امریکی دورے کے بعد واپس بھارت پہنچ گئیں ہیں اور انہوں نے آتے ہی فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی سے ملاقات کی۔

فلم ساز اور اداکاراؤں کا ملنا کوئی نئی بات نہیں، تاہم یہ خبریں ہیں کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ ایک فلم پروڈیوس کرنے جا رہی ہیں۔

پریانکا چوپڑا فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ فلم ’گستاخیاں‘ کرنے جا رہی ہیں، جس میں وہ شریک پروڈیوسر ہونے کے ساتھ ساتھ مرکزی کردار میں بھی نظر آئیں گی۔

ممبئی مرر کے مطابق پریانکا چوپڑا اور سنجے لیلا بھنسالی کے درمیان مشترکہ طور پر شاعر ساحر لدھیانوی کی زندگی پر فلم بنانے کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آسکرز 2017: پریانکا کے لباس سے مشابہہ 5 چیزیں
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

اس حوالے سے کوئی تصدیق تو نہیں ہوسکی، تاہم فلم ساز اور اداکارہ کے قریبی ذرائع کے مطابق دونوں کے درمیان ’گستاخیاں‘ کے لیے ابتدائی مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔

اگر مذاکرات کامیاب ہوگئے تو پریانکا چوپڑا کی بطور شریک پروڈیوسر گستاخیاں پہلی ہندی فلم ہوگی۔

ذرائع کے مطابق اداکارہ چاہتی ہیں کہ اس موضوع پر فلم ضرور بننی چاہئیے اور وہ ہی اس میں خاتون کے مرکزی کردار میں نظر آئیں، انہیں اس بات سے غرض نہیں کہ فلم بزنس کرسکے گی یا نہیں۔

فلم ناقدین کے مطابق پریانکا چوپڑا کا خیال اچھا ہے، لیکن جہاں پریانکا کا نام آتا ہے، وہیں کمائی خود بخود ہوجاتی ہے۔

مزید پڑھیں: پرینیتی، پریانکا چوپڑا کی مداح نکلی

یہ بھی اطلاعات ہیں کہ فلم میں ساحر لدھیانوی کے کردار کے لیے عرفان خان، ابھیشک بچن اور سلمان خان جیسے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے، تاہم اس حوالے سے بھی کوئی تصدیقی رپورٹس نہیں ہیں۔

فلم میں امرتا پریتم کا کردار پریانکا چوپڑا ہی کریں گی، جو اس فلم میں خصوصی دلچسپی رکھتی ہیں۔

سنجے لیلا بھنسالی اور پریانکا چوپڑا کے درمیان معاملات طے پاجانے کے بعد ہی اس بات کا حتمی اعلان کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ سنجے لیلا بھنسالی ان دنوں اپنے آنے والی فلم پدماوتی کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں رنویر سنگھ اور دپیکاپڈوکون تاریخی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی اداکارہ نے بھارت میں پریانکا چوپڑا کو شکست دیدی

اس فلم کی شوٹنگ کے دوران سنجے لیلا بھنسالی کئی مشکلات اور تنازعات کا شکار ہیں، انتہاپسندوں کی جانب سے ان پر تاریخ مسخ کرنے جیسے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔

جب کہ جے پور اور کولہاپور جیسے علاقوں میں جہاں اس کی شوٹنگ جاری ہے، وہاں کئی مقامات بہت بری حالت میں ہیں، جس وجہ سے شوٹنگ ٹھیک سے نہیں ہو رہی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں